جموں و کشمیر پولیس کے ڈی جی پی نے کرائم برانچ دفتر کا دورہ کیا۔
جموں, 22 دسمبر (ہ س)جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ نلین پربھات نے جموں میں کرائم برانچ جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا استقبال انسپکٹر جنرل آف پولیس کرائم برانچ ،سیکورٹی جموں و کشمیر سرجیت کمار اور دیگر سینئر افسران نے کیا۔ دورے کے دورا
DGP


جموں, 22 دسمبر (ہ س)جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ نلین پربھات نے جموں میں کرائم برانچ جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا استقبال انسپکٹر جنرل آف پولیس کرائم برانچ ،سیکورٹی جموں و کشمیر سرجیت کمار اور دیگر سینئر افسران نے کیا۔

دورے کے دوران ڈی جی پی نے کرائم برانچ کمپلیکس میں قائم تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی کرائم برانچ جموں و کشمیر عبدالقیوم ، جوائنٹ ڈائریکٹر پراسیکیوشن سمیت سنئیر افسران موجود تھے ۔

اجلاس کے آغاز میں آئی جی پی کرائم برانچ نے ڈی جی پی جموں و کشمیر کا خیرمقدم کیا، جبکہ اس موقع پر ڈی جی پی نے ’سائبر شیلڈ‘ کے عنوان سے ایک معلوماتی کتابچہ بھی جاری کیا۔اجلاس کے دوران کرائم برانچ کے تمام شعبہ جات کی جانب سے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن پیش کی گئی، جس میں سال 2025 کے دوران درج ایف آئی آرز اور موصولہ شکایات کے تصفیے سمیت کارکردگی اور نمایاں کامیابیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

ڈی جی پی جموں و کشمیر نے کرائم برانچ کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مقدمات اور شکایات کے بروقت تصفیے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کی ہدایت دی۔ اس موقع پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande