
غازی آباد، 22 دسمبر (ہ س)۔ سائبر بدمعاشوں نے غازی آباد کے راج نگر میں رہنے والے ایک بزرگ جوڑے کو ڈیجیٹل اریسٹ کرکے پونے تین کروڑ روپے ٹھگ لئے۔ جعل سازوں نے خود کو پہلے ٹیلی کام کمپنی کے ملازمین کے طور پر ظاہر کیا اور پھر مہاراشٹر پولیس اور سی بی آئی کے افسر بن کر جوڑے پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا۔ اس کے بعد انہوں نے جیل بھیجنے کی دھمکی دے کر کافی رقم ہڑپ کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (کرائم) پیوش کمار سنگھ نے پیر کو بتایا کہ سائبر پولیس اسٹیشن میں آج درج کرائی گئی شکایت میں راج نگر علاقے میں رہنے والے ایک 70 سالہ شخص نے بتایا کہ 13 نومبر کو صبح تقریباً 10:30 بجے انہیں اپنے لینڈ لائن پر ایک خاتون کا فون موصول ہوا۔ خاتون نے ایئرٹیل کی ملازمہ سونم باجوہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ ممبئی میں اس کے نام پر لینڈ لائن اور وائی فائی کنکشن حاصل کیا گیا ہے جو منی لانڈرنگ، منشیات کی اسمگلنگ اور انسانی اسمگلنگ کے لیے استعمال ہو رہا ہے ۔ اس نے دو گھنٹے میں لینڈ لائن، وائی فائی اور موبائل نمبر منقطع ہونے کی بات کرتے ہوئے انہیں مبینہ طور پر مہاراشٹرا پولیس کی ہیلپ لائن سے جوڑ دیا، جہاں خود کو اے ایس آئی سنجے سنگھ ہونے کا دعویٰ کرنے والے نے فون کرنے والے نے کہا کہ ان کے نام پر کئی بینک اکاو¿نٹس چل رہے ہیں اور وہ منی لانڈرنگ کیس میں مشتبہ ہے۔ اس نے اگلے دن انہیں گرفتار کرنے کی دھمکی بھی دی۔
اس کے بعد ایک شخص نے اپنی شناخت سی بی آئی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آنند رانا کے طور پر کرائی اور پھر ایک مبینہ سرکاری وکیل کو کال میں شامل کیا گیا۔ جب متاثرہ نے اپنے دل کی بیماری کی بات بتائی ، تو ملزمین نے دعویٰ کیا کہ انہیں میڈیکل کی بنیاد پر کا خصوصی طبی معائنے کا موقع دیا جائے گا، لیکن اس کے لئے ان کی اور اس کی بیوی کے نقد اثاثوں کا 85فیصد فارنسک آڈٹ کے لیے آر بی آئی کے ایسکرو اکاو¿نٹ میں جمع کرنا ہوگا۔ گرفتاری اور بدنامی کے خوف سے انہوں نے مزاحمت کرنے کی ہمت نہیں کی۔
متاثرہ بزرگ کا دعویٰ ہے کہ انہیں 14 سے 26 نومبر تک ویڈیو کال کے ذریعے ڈیجیٹل اریسٹ کرکے رکھا گیا تھا۔ ہر دو گھنٹے میں ویڈیو کال کرکے کہاں بیٹھے ہیں، کیا کھا رہے ہیں، کس سے بات کی ، ٹی وی پر کیا دیکھ رہے ہیں، یہ سب پتہ کیا گیا۔ الزام ہے کہ 14 نومبر سے 1 دسمبر کے درمیان مختلف تاریخوں پر، الگ الگ طریقے ان سے دو کروڑ 86لاکھ 62ہزار روپے ٹرانسفر کروائے گئے۔ انہوں نے آدھی رقم فکسڈ ڈپازٹ اور میوچل فنڈز توڑواکر جمع کروائی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد