عمر عبداللہ کی صدارت میں کابینہ اجلاس منعقد۔
جموں, 22 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے پیر کے روز جموں میں کابینہ اجلاس کی صدارت کی، جس میں متعدد اہم انتظامی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
CM


جموں, 22 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے پیر کے روز جموں میں کابینہ اجلاس کی صدارت کی، جس میں متعدد اہم انتظامی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور حکمرانی و عوامی فلاح سے متعلق وقت کی پابندی پر مبنی تجاویز کو زیر بحث لایا گیا۔ سرکاری معلومات کے مطابق مختلف محکموں کے تحت جاری بڑے منصوبوں کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے تاخیر کا شکار اسکیموں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کے لیے ممکنہ اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

کابینہ اجلاس کے دوران مرکز کے زیر انتظام خطے کے مختلف اضلاع میں مجوزہ آئندہ منصوبوں کے لیے درکار انتظامی منظوریوں پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزراء نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور جاری پروگراموں کے تحت حاصل شدہ پیش رفت سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا۔

اجلاس میں ہونے والی بات چیت کا محور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا، ادارہ جاتی نظام کو مضبوط کرنا اور عوامی بنیادی ڈھانچے سے متعلق منصوبوں کو بروقت پایۂ تکمیل تک پہنچانا رہا۔تاہم اِجلاس میں عارضی ملازمین سے متعلق کسی بھی معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande