
سمسٹر امتحانات میں بڑے پیمانے پرنقل، سات مراکز ڈیبار
علی گڑھ، 20 دسمبر (ہ س)۔ راجہ مہندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی نے سمسٹر امتحانات نقل سے پاک بنانے کے لیے اقدامات شروع کیا ہے۔ یونیورسٹی میں قائم سی سی ٹی وی کنٹرول روم سے ویڈیو ریکارڈنگ اوراچانک معائنے میں متعدد مراکز پر بول کر ل کراجتماعی نقل، امیدواروں کے پاس موبائل فون، باہر کے فون سے جواب نوٹ کرائے جانے کے واقعات کا انکشاف ہوا ہے۔ غیر قانونی بھتہ خوری کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ امتحان کمیٹی کے فیصلے پر ایسے سات مراکز کو ایک سے تین سال کے لیے ڈیبار کیا گیا ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر این بی کی صدارت میں امتحانی کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میں کئی مراکز میں ہونے والی نقل سے متعلق معاملوں پر ہوئی چرچا میں فیصلہ لیا گیا۔ امتحان کنٹرولر دھیر یندر کمار نے بتایا کہ امتحان کمیٹی نے متفقہ طور پرایٹہ ضلع کے امر پور میں واقع شریمتی سرسوتی مہاودیالیہ، جنید پور علی گنج میں واقع چودھری ہر پرساد سنگھ یادو ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ اور بگئی بڈھولا میں واقع حضرت نظام الدین ڈگری کالج کو آئندہ تین برسوں کے لیے امتحانی مراکز کے طور پر مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تین میں امیدواروں کو بول کر نقل کرایا جا رہا ہے۔ وہیں ایٹا کے ہی نگلا سمرا، علی گنج میں رتن پال سنگھ شیا ملتا ڈگری کالج، کھیر میں شری فتح سنگھ کالج کو آئندہ سمسٹر اور سیشن2025۔26 کے لیے امتحانی مراکز کا درجہ دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ ان مراکز پر امیدواروں کے ہاتھ میں موبائل فون تھااور باہر سے بول کرنقل کرائی جا رہی تھا۔ ریکارڈنگ میں اسکی آوازواضح طور پر سنائی دے رہی تھی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ