ہوٹل مالک کو زدوکوب کرکے 10 ہزار روپے رنگداری مانگی
نوئیڈا، 20 دسمبر (ہ س)۔تھانہ نالج پارک میں ایک شخص نےپورٹ درج کرائی ہے،کہ اس کے والد ایک ہوٹل چلاتے ہیں۔ ان کے مطابق 18 دسمبر کی رات کچھ لوگ ان کے ہوٹل پر آئے اور مچھلی بنانے کے لئے کہا۔ جب اس نے کہا کہ مچھلی مینو میں نہیں ہے تو انہوں نے اس کے
ہوٹل مالک کو زدوکوب کرکے 10 ہزار روپے رنگداری مانگی


نوئیڈا، 20 دسمبر (ہ س)۔تھانہ نالج پارک میں ایک شخص نےپورٹ درج کرائی ہے،کہ اس کے والد ایک ہوٹل چلاتے ہیں۔ ان کے مطابق 18 دسمبر کی رات کچھ لوگ ان کے ہوٹل پر آئے اور مچھلی بنانے کے لئے کہا۔ جب اس نے کہا کہ مچھلی مینو میں نہیں ہے تو انہوں نے اس کے ساتھ گالی گلوج کی۔ انہوں نے اس کے پیٹ پر پستول رکھ کر 10 ہزار روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ پیسے نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

نالج پارک پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر سرویش کمار سنگھ نے ہفتہ کو بتایا کہ ششانک شرما نے گزشتہ جمعہ کی رات پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی، جس میں کہا گیا کہ ان کے والد راجو پنڈت نالج پارک علاقے میں راجوڈھابہ نامی ہوٹل چلاتے ہیں۔ 18 دسمبر کی رات اس کے والد کسی کام سے باہر گئے ہوئے تھے۔ وہ ہوٹل میں بیٹھے تھے کہ تین لڑکے موٹر سائیکل پر آئے۔ انہوں نے کہا کہ مچھلی بناکر لاو۔

جب متاثرہ نے کہا کہ مچھلی ہمارے مینو میں نہیں ہے تو انہوں نے گالی گلوج شروع کر دی۔ احتجاج کرنے پر انہوں نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی اور اس کے پیٹ پر پستول رکھ دیا۔ ملزمان نے کہا کہ 10 ہزار روپے دو، ورنہ جان سے مار دیں گے۔ اس نے اپنے مالک مکان منٹو بھاٹی اور کرن چپرانہ کو بلایا۔ جب یہ لوگ موقع پر پہنچے تو ملزمان انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دے کر وہاں سے چلے گئے۔ ایک شخص نے اسے بتایا کہ اس کا نام کوشیندر ہرسانہ بتایا۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ واقعہ کی رپورٹ درج کرنے کے بعد پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande