بشنو پور میں بربریت: لاری ڈرائیور نے کار ڈرائیور کو دو کلومیٹر تک گھسیٹا
بشنو پور میں بربریت: لاری ڈرائیور نے کار ڈرائیور کو دو کلومیٹر تک گھسیٹا بانکوڑا، 19 دسمبر (ہ س)۔ بشنو پور کے ایک نمبر کیمپ علاقے میں جمعرات کی دیر رات ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا، جہاں ایک لاری ڈرائیور نے چھوٹی کار کے ڈرائیور کا کالر پکڑ کر اس
بشنو پور تھانہ کے تحت۔


بشنو پور میں بربریت: لاری ڈرائیور نے کار ڈرائیور کو دو کلومیٹر تک گھسیٹا

بانکوڑا، 19 دسمبر (ہ س)۔ بشنو پور کے ایک نمبر کیمپ علاقے میں جمعرات کی دیر رات ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا، جہاں ایک لاری ڈرائیور نے چھوٹی کار کے ڈرائیور کا کالر پکڑ کر اسے تقریباً دو کلومیٹر تک گھسیٹتے ہوئے لے گیا۔ شدید طور پر زخمی کار ڈرائیور کو بشنو پور سپر اسپیشلٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں زبردست کشیدگی پھیل گئی۔

موصولہ معلومات کے مطابق، ایک نمبر کیمپ علاقے میں سڑک کنارے کھڑی ایک چھوٹی کار کے پیچھے ایک لاری نے ٹکر مار دی۔ ٹکر کے بعد دونوں ڈرائیوروں کے درمیان کہا سنی ہو گئی۔ الزام ہے کہ اسی دوران لاری ڈرائیور نے کار ڈرائیور کا کالر پکڑ لیا اور لاری چلاتے ہوئے 60 نمبر قومی شاہراہ پر تقریباً دو کلومیٹر تک اسے گھسیٹتا لے گیا۔

واقعے کی جانکاری ملتے ہی مقامی لوگ مشتعل ہو گئے اور لاری ڈرائیور کو پکڑ کر اس کی پٹائی کر دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور صورتحال کو قابو میں کیا۔ زخمی کار ڈرائیور کو فوری اسپتال میں داخل کرایا گیا، جبکہ ملزم لاری ڈرائیور اور اس کے خلاصی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

مقامی باشندوں کا الزام ہے کہ لاری ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اگر ڈرائیور نشے میں نہیں ہوتا تو اس طرح ایک شخص کو چلتی گاڑی سے گھسیٹنا ممکن نہیں تھا۔ لوگوں نے ملزم کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں گاڑیاں ایک نمبر کیمپ علاقے کی بتائی جا رہی ہیں۔ معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے اور ملزمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande