
لکھنؤ، 19 دسمبر (ہ س)۔ اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کا سرمائی اجلاس جمعہ کی صبح شروع ہونے سے پہلے، سماج وادی پارٹی کے اراکین اسمبلی کوڈین کھانسی کےسیرپ کے معاملے پر حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نظر آئے۔ ایس پی کے کچھ ایم ایل اے پوسٹر لے کر پہنچے تو کچھ دیگر سائیکلوں پر حکومت کے خلاف احتجاج کرنے پہنچے۔
ممنوعہ کوڈین کھانسی کے سیرپ کی اسمگلنگ کے معاملے میںسماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے مکیش ورما کے بعد ایم ایل اے برجیش یادو بھی کوڈین اسمگلنگ کے ملزمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پوسٹر پہن کر پہنچے۔
وارانسی کے ایس پی ایم ایل سی آشوتوش سنہا کھانسی کے سیرپ کی بوتل کا کٹ آؤٹ لے کر سائیکل پر اسمبلی پہنچے۔ سنہا کا الزام ہے کہ اس میں اہم شخصیات ملوث ہیں۔ پہلے ہم کالین بھیا سنتے تھے، لیکن اب کوڈین بھیا آگئے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت ان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بلڈوزر کہیں نظر نہیں آ رہا ہے ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد