ناتھن لیون نے تاریخ رقم کی، ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز بنے
ناتھن لیون نے تاریخ رقم کی، ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز بنے ایڈیلیڈ، 18 دسمبر (ہ س)۔ آسٹریلیا کے تجربہ کار آف اسپنر ناتھن لیون نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ جاری ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ ک
وکٹ لینے کی خوشی مناتے لیون


ناتھن لیون نے تاریخ رقم کی، ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز بنے

ایڈیلیڈ، 18 دسمبر (ہ س)۔ آسٹریلیا کے تجربہ کار آف اسپنر ناتھن لیون نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ جاری ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ایڈیلیڈ اوول میں لیون سابق عظیم تیز گیند باز گلین میک گرا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ تاریخ میں چھٹے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز بن گئے۔

اس کامیابی کے لیے لیون کو دو وکٹ کی درکار تھی اور 38 سالہ آف اسپنر نے یہ کارنامہ اپنے پہلے ہی اوور میں کر دکھایا۔ اوور کی تیسری گیند پر انہوں نے اولی پوپ کو مڈ وکٹ پر جوش انگلس کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ وہیں اوور کی آخری گیند پر لیون نے انگلینڈ کے سلامی بلے باز بین ڈکیٹ کی آف اسٹمپ اکھاڑ دی۔

ان دو وکٹوں کے ساتھ لیون نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے وکٹوں کی تعداد 564 تک پہنچا دی اور گلین میک گرا کے 563 وکٹوں کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ لیون فی الحال سرگرم کھلاڑیوں میں سب سے کامیاب ٹیسٹ گیند باز ہیں، جبکہ ان کے بعد آسٹریلیا کے ہی مچل اسٹارک 420 وکٹوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے ٹاپ 10 گیند باز

1. متھیا مرلی دھرن (سری لنکا) – 800

2. شین وارن (آسٹریلیا) – 708

3. جیمز اینڈرسن (انگلینڈ) – 704

4. انیل کمبلے (ہندوستان) – 619

5. اسٹورٹ براڈ (انگلینڈ) – 604

6. ناتھن لیون (آسٹریلیا) – 564

7. گلین میک گرا (آسٹریلیا) – 563

8. روی چندرن اشون (ہندوستان) – 537

9. کورٹنی والش (ویسٹ انڈیز) – 519

10. ڈیل اسٹین (جنوبی افریقہ) – 439

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande