
نئی دہلی، 17 دسمبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر مارکیٹ میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران اتار چڑھاو کے درمیان دباو نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات مضبوطی کے ساتھ ہوئی تھی۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد خریداری کی حمایت سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی حرکت میں مزید تیزی آگئی، لیکن پہلے 20 منٹ کے کاروبار کے بعد ہی منافع وصولی شروع ہونے کی وجہ سے ان دونوں انڈیکس کی چال میں گراوٹ آ گئی۔ پہلے 1 گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.10 فیصد اور نفٹی 0.09 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
ابتدائی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر مارکیٹ کے سرکردہ شیئروں میں سے آئشر موٹرز، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، شری رام فائنانس، ہنڈالکو انڈسٹریز اور بجاج فائنانس کے شیئر 1.50 فیصد سے لے کر 0.96 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، آئی سی آئی سی آئی بینک، میکس ہیلتھ کیئر، ٹرینٹ لمیٹڈ، ایچ ڈی ایف سی لائف اور جیو فائنانشیل کے شیئر 1.38 فیصد سے لے کر 0.36 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔
ابھی تک کے کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,541 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,210 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 1,331 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 18 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 12 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 30 شیئر سبز نشان میں اور 20 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔
بی ایس ای کا سینسیکس آج 176.40 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 84,856.26 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس اچھل کر 84,889.45 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ حالانکہ یہ تیزی زیادہ دیر تک ٹک نہیں سکی۔ پہلے 20 منٹ کے کاروبار کے بعد ہی مارکیٹ میں فروخت شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے اس انڈیکس نے تمام سبقت گنوا کر سرخ نشان میں غوطہ لگا دیا۔ مارکیٹ میں لگاتار جاری خرید و فروخت کے درمیان پہلے 1 گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے سینسیکس 81.06 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 84,598.80 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 42.30 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 25,902.40 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ مارکیٹ کھلتے ہی خریداری کے سپورٹ سے یہ انڈیکس اچھل کر 25,929.15 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا۔ حالانکہ پہلے 20 منٹ کے کاروبار کے بعد ہی مارکیٹ میں فروخت شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے یہ انڈیکس گر کر سرخ نشان میں پہنچ گیا۔ مارکیٹ میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی 1 گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے نفٹی 23.25 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 25,836.85 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن