متھرا میں یمنا ایکسپریس وے پر حادثہ: سات بسوں اور تین کاروں میں آگ لگی، چھ مسافر ہلاک ، 25 زخمی
متھرا (اتر پردیش)، 16 دسمبر (ہ س) متھرا ضلع میں دہلی-آگرہ یمنا ایکسپریس وے پر آج علی الصبح سات بسوں اور تین کاروں میں آگ لگ گئی، جس سے کافی جانی نقصان ہوا۔ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شلوک کمار اور د
متھرا میں یمنا ایکسپریس وے پر حادثہ: سات بسوں اور تین کاروں میں آگ لگی، چھ مسافر ہلاک ، 25 زخمی


متھرا (اتر پردیش)، 16 دسمبر (ہ س) متھرا ضلع میں دہلی-آگرہ یمنا ایکسپریس وے پر آج علی الصبح سات بسوں اور تین کاروں میں آگ لگ گئی، جس سے کافی جانی نقصان ہوا۔ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شلوک کمار اور دیگر اہلکار جائے وقوعہ پر ہیں۔ حکام نے بتایا کہ گھنے دھند کے درمیان سات بسیں اور تین کاریں آپس میں ٹکرا گئیں، جس سے گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ چھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے، اور 25 سے زائد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ایکسپریس وے کے متاثرہ حصے پر ٹریفک کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

متھرا کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کمار نے بتایا کہ سات بسیں اور تین کاریں آپس میں ٹکرا گئیں، جس سے تمام گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ حادثے سے جائے وقوعہ پر افراتفری مچ گئی۔ راحت اور بچاؤ کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ اب تک چھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ جھلسنے والے 25 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سبھی کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کے مناسب اور بہتر علاج کی بھی ہدایت کی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ زخمیوں کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande