ادھمپور کے مجالتہ میں دہشت گردوں کے مابین تصادم میں ایس او جی جوان شہید
جموں, 16 دسمبر (ہ س)۔جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے مجالتہ علاقے میں پیر کی شام سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا، جبکہ ایک دہشت گرد کے زخمی ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطاب
Udhampur encounter


جموں, 16 دسمبر (ہ س)۔جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے مجالتہ علاقے میں پیر کی شام سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا، جبکہ ایک دہشت گرد کے زخمی ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کو سوان گاؤں کے جنگلاتی علاقے میں تین دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے تلاشی مہم شروع کی۔ اسی دوران دہشت گردوں سے آمنا سامنا ہوا اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

انسپکٹر جنرل پولیس جموں بھیم سین توتی نے بتایا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی، جس کے بعد دہشت گردوں سے رابطہ قائم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایک محدود ایس او جی ٹیم نے ابتدائی طور پر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، تاہم اندھیرے اور دشوار گزار پہاڑی علاقے کے باعث جنگل کی تلاشی میں مشکلات پیش آئیں۔ذرائع کے مطابق یہ تصادم شام تقریباً چھ بجے شروع ہوا اور کچھ دیر تک جاری رہا، جس دوران ایک ایس او جی اہلکار شدید زخمی ہوا، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک دہشت گرد کے زخمی ہونے کا بھی امکان ہے۔

فائرنگ رکنے کے بعد پورے علاقے کو سخت سیکورٹی حصار میں لے لیا گیا ہے اور تمام ممکنہ فرار کے راستے سیل کر دیے گئے ہیں۔ رات کے وقت کارروائی عارضی طور پر روک دی گئی، جسے منگل کی صبح دوبارہ شروع کیا گیا۔ دہشت گردوں کو بے اثر بنانے کے لیے اضافی نفری کو علاقے میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande