وزیر اعظم کے خلاف کانگریس کے نعروں پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ
نئی دہلی، 15 دسمبر (ہ س)۔ پیر کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کارروائی شروع ہونے کے بعد زبردست ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی، رام لیلا میدان میں کانگریس کی ریلی کے دوران نعرے بازی کی گئی۔ ہنگامہ آرائی کے باعث دونوں ایوانوں کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک مل
وزیر اعظم کے خلاف کانگریس کے نعروں پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ


نئی دہلی، 15 دسمبر (ہ س)۔ پیر کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کارروائی شروع ہونے کے بعد زبردست ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی، رام لیلا میدان میں کانگریس کی ریلی کے دوران نعرے بازی کی گئی۔ ہنگامہ آرائی کے باعث دونوں ایوانوں کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کردی گئی۔ راجیہ سبھا میں مرکزی وزیر جے پی نڈا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی توہین کا معاملہ اٹھایا۔ نڈا نے سونیا گاندھی سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔

قائد ایوان جے پی نڈا نے کہا کہ کل کانگریس کی ریلی میں ’’مودی تیری قبر کھدے گی، آج نہیں تو کل کھدے گی‘‘ جیسے نعرے لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کانگریس کی سوچ اور انسانیت کی سطح نیچے آگئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف ایسے بیانات دینا اور ان کی موت کا مطالبہ کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور سونیا گاندھی کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔ کانگریس نے ملک میں سیاست کی سطح کو کافی نیچے کر دیا ہے۔

اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا، ایک رکن نے شور مچایا کہ پارلیمنٹ میں کچھ نہیں ہوا۔ اس دوران لوک سبھا میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ کل کی ریلی میں پارٹی کی پوری قیادت موجود تھی۔ تقریب کے دوران ’’وزیراعظم مودی کی قبر کھودیں‘‘ جیسے نعرے لگائے گئے۔ اس ملک کو اس سے بڑا شرمناک اور افسوسناک واقعہ پیش نہیں آ سکتا تھا۔ جب رجیجو نے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تو ایوان میں موجود دیگر ممبران پارلیمنٹ اور وزرا نے بھی حمایت میں بات کی۔ ارجن رام میگھوال، وزیر کھیل منسکھ منڈاویہ، اور کئی دوسرے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر کانگریس پارٹی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande