
نئی دہلی، 15 دسمبر (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پیر کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں مرکزی انفارمیشن کمیشن کے چیف انفارمیشن کمشنر کے طور پر راج کمار گوئل کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر نائب صدر سی پی رادھا کرشنن، سینئر افسران اور دیگر معززین موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد