ای ڈی نے انیل امبانی گروپ کیس میں یس بینک کے سی ای او رانا کپور سے پوچھ گچھ کی
نئی دہلی، 15 دسمبر (ہ س):۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پیر کو یس بینک کے شریک بانی اور سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) رانا کپور سے ریلائنس انل امبانی گروپ کی کمپنیوں کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر پوچھ گچھ کی۔ سرکار
ای ڈی نے انیل امبانی گروپ کیس میں یس بینک کے سی ای او رانا کپور سے پوچھ گچھ کی


نئی دہلی، 15 دسمبر (ہ س):۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پیر کو یس بینک کے شریک بانی اور سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) رانا کپور سے ریلائنس انل امبانی گروپ کی کمپنیوں کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر پوچھ گچھ کی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یس بینک کے سابق سی ای او رانا کپور سے انیل امبانی گروپ کی کمپنیوں کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ہیڈکوارٹر میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ رانا کپور کا بیان منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) 2002 کے تحت ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

مرکزی تفتیشی ایجنسی کی انکوائری 2017-2019 کی مدت سے متعلق ہے، جب یس بینک نے مبینہ طور پر ریلائنس ہوم فائنانس لمیٹڈ (آر ایچ ایل ایف) میں 2,965 کروڑ اور ریلائنس کمرشیل فائنانس لمیٹیڈ (آر سی ایف ایل) میں 2,045 کروڑ کی سرمایہ کاری کی تھی۔ ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ دسمبر 2019 تک یہ سرمایہ کاری نان پرفارمنگ ہو گئی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande