دہلی کے رام لیلا گراونڈ میں کانگریس کی’ووٹ چور گدی چھوڑ‘ میگا ریلی
کانگریس رہنماوں کا الیکشن کمیشن اور حکومت پر جمہوریت کو کمزور کرنے کا الزامنئی دہلی ، 14 دسمبر (ہ س)۔ کانگریس پارٹی نے انتخابی عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں، ووٹ کی چوری اور الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری سے نمٹنے کے لیے’ووٹ چور گدی چھوڑو‘ ایک میگا ریلی
دہلی کے رام لیلا گراونڈ میں کانگریس کی’ووٹ چور گدی چھوڑ‘ میگا ریلی


کانگریس رہنماوں کا الیکشن کمیشن اور حکومت پر جمہوریت کو کمزور کرنے کا الزامنئی دہلی ، 14 دسمبر (ہ س)۔ کانگریس پارٹی نے انتخابی عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں، ووٹ کی چوری اور الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری سے نمٹنے کے لیے’ووٹ چور گدی چھوڑو‘ ایک میگا ریلی کا انعقاد کیا۔ اسے آئین اور جمہوریت کے تحفظ کی لڑائی قرار دیتے ہوئے کانگریس قائدین نے کہا کہ حکومت اور الیکشن کمیشن کے درمیان مبینہ ملی بھگت سے عوام کے حق رائے دہی کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

ملک بھر کی مختلف ریاستوں سے کانگریس کارکنان ریلی کے لیے راجدھانی دہلی کے رام لیلا میدان میں جمع ہوئے۔ اس موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے ، سابق صدر راہل گاندھی ، سابق صدر سونیا گاندھی ، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا ، گورو گوگوئی ، جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال ، جے رام رمیش ، اور سچن پائلٹ سمیت کئی دیگر سینئر لیڈران موجود تھے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ صرف کانگریس پارٹی کا نظریہ ہی ملک کو بچا سکتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ آر ایس ایس کا نظریہ ایسا نہیں ہے جو ملک کو بچائے اور بی جے پی آئین کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بی جے پی غریبوں کو دوبارہ غلام بنانا چاہتی ہے۔ کانگریس نے ہندوستان کی آزادی حاصل کی، اور آج، پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران، وزیر اعظم نریندر مودی بیرون ملک فرار ہوگئے اور ایوان میں سوالوں کا جواب نہیں دیتے۔ کانگریس الیکشن ہار سکتی ہے ، لیکن اس کا نظریہ زندہ ہے ، جب کہ بی جے پی ایک الیکشن ہارنے کے بعد فنا ہو جائے گی۔

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا کہ گاندھی جی نے سچائی کو سب سے اہم قرار دیا تھا، اور یہ کہ ہندوستانی روایت ”ستیہ میو جیتے‘ اور ”ستیم شیوم سندرم“ پر مبنی ہے۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کی سوچ طاقت کو ترجیح دیتی ہے، سچائی کو نہیں۔ آج ملک سچ اور جھوٹ کے درمیان جنگ لڑ رہا ہے اور کانگریس سچ کے راستے پر چل کر موجودہ حکومت کو اقتدار سے ہٹائے گی۔ کچھ الیکشن کمشنر بی جے پی کے ساتھ ملی بھگت کر رہے ہیں، اور حکومت نے ان کے تحفظ کے لیے قانون میں تبدیلی کی ہے۔ ووٹ کی چوری آئین پر حملہ ہے اور کانگریس اس جنگ کو آخری دم تک لڑے گی۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ جب ملکارجن کھرگے اور راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں ایس آئی آر اور ووٹ چوری کا مسئلہ اٹھایا تو حکومت نے بحث سے بچنے کی کوشش کی۔ گزشتہ عام انتخابات کے دوران وزرائے اعلیٰ کو جیل بھیج دیا گیا ، کانگریس کے بینک کھاتوں کو منجمد کر دیا گیا اور بدعنوانی کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ جو لوگ دباو¿ برداشت نہیں کر سکے وہ بی جے پی میں شامل ہو گئے اور اس کی واشنگ مشین میں صاف ہو گئے۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ آج بی جے پی کو الیکشن کمیشن کی ضرورت ہے کیونکہ وہ اس کے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتی۔ تاریخ میں پہلی بار پوری اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ اسے اب الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کے ہر مرحلے کو مشکوک بنا دیا گیا ہے اور حکومت نے ملک کے تقریباً ہر ادارے کو زیر کر رکھا ہے۔لوک سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر گورو گوگوئی نے کہا کہ آئین کے بانیوں اور مجاہدین آزادی نے ملک کے شہریوں کو ووٹ کا سب سے اہم حق دیا۔ بی جے پی ووٹ چوری کے ذریعے 1.4 بلین لوگوں کی آواز کو دبانا چاہتی ہے۔ راہل گاندھی نے پارلیمنٹ تک مارچ سے لے کر عام آدمی کے ووٹ کے حق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی ہے اور کانگریس پارٹی اس حق کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جائے گی۔ہماچل پردیش کے وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو نے کہا کہ بی جے پی ووٹ چوری کے ذریعے جمہوریت اور آئینی اداروں کو کمزور کر رہی ہے۔ انتخابی عمل میں دھاندلی سے جمہوریت کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے کہا کہ راہل گاندھی نے متعدد بار ووٹ چوری کے ثبوت پیش کیے ہیں ، اس کے باوجود الیکشن کمیشن نے ایک بھی پریس کانفرنس نہیں کی۔ ملک کو جواب چاہیے کہ بی ایل او خودکشی کیوں کر رہے ہیں۔ کسان اور نوجوان مہنگائی اور بے روزگاری سے دوچار ہیں اور کانگریس کے کارکن اب ووٹ چوری روکنے کے لیے ہر بوتھ پر کھڑے ہوں گے۔پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ راجہ وارنگ نے کہا کہ ملک بھر میں یہ بات ہے کہ بی جے پی نے ووٹ چوری کے ذریعے انتخابات کو متاثر کیا ہے۔ کانگریس ایک ایسی پارٹی ہے جہاں سب کی آواز سنی جاتی ہے اور کوئی ایک شخص حکم نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں فیصلے بحث کے بعد ہوتے ہیں۔مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہندوستان میں عوام کا اعتماد تبھی بنے گا جب انہیں یقین ہو کہ وہ اپنی حکومت اور نمائندے خود چن رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن سے متعلق پیش رفت نے عدم اعتماد کا احساس پیدا کیا ہے۔ اسے جمہوریت پر بڑا حملہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس اپنی آخری سانس تک ووٹ کے تحفظ کے لیے یہ جنگ لڑے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande