انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دی
دبئی، 14 دسمبر (ہ س) ۔ہندوستانی انڈر 19 ٹیم نے اتوار کو انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کو 90 رنز سے شکست دے دی۔ ٹورنامنٹ میں یہ ہندوستان کی مسلسل دوسری فتح ہے۔ ٹیم گروپ اے میں دو میچوں میں دو جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔دبئی کے
انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دی


دبئی، 14 دسمبر (ہ س) ۔ہندوستانی انڈر 19 ٹیم نے اتوار کو انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کو 90 رنز سے شکست دے دی۔ ٹورنامنٹ میں یہ ہندوستان کی مسلسل دوسری فتح ہے۔ ٹیم گروپ اے میں دو میچوں میں دو جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی گراو¿نڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آرون جارج کے 85 اور کنشک چوہان کے 46 رنز کی بدولت 46.1 اوورز میں 240 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم 41.2 اوورز میں 150 رنز پر آل آو¿ٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے حذیفہ احسان نے سب سے زیادہ 70 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے دیپیش دیویندرن اور کنشک چوہان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ بارش کے باعث میچ کو 49 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ 241 کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے بلے باز شروع سے ہی ہندوستانی گیند بازوں کے دباو¿ میں رہے۔ ہندوستانی فاسٹ باو¿لر دیپیش دیویندرن نے پاکستان کو تین ابتدائی جھٹکے لگائے، سمیر منہاس (09)، علی حسن بلوچ (0) اور احمد حسین (04) کو آو¿ٹ کیا۔ اس کے بعد کنشک چوہان نے عثمان خان کو آو¿ٹ کیا جو صرف 16 رنز بنا سکے۔پاکستان کی پانچویں وکٹ 77 کے سکور پر گری، کپتان فرحان یوسف 23 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔ اس کے بعد حمزہ ظہور چار رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے اور عبدالسبحان چھ رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔ نصف سنچری بنانے کے بعد پاکستان کی جانب سے کھیلنے والے حذیفہ احسان 39ویں اوور میں آو¿ٹ ہو گئے۔ احسان نے 70 رنز بنائے۔ پاکستان کی نویں وکٹ محمد صیام کی صورت میں گری۔ صیام نے دو رنز بنائے۔ پاکستان کی آخری وکٹ علی رضا کی گری۔ رضا نے 6 رنز بنائے۔ہندوستانی ٹیم کی جانب سے دیپیش دیویندرن اور کنشک چوہان نے تین تین جبکہ کشن کمار سنگھ نے دو، ویبھو سوریاونشی اور کھلن پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ہندوستان کی اننگز 46.1 اوور میں 240 رنز پر سمٹ گئی۔ ٹیم کی شروعات خراب رہی۔ اوپنر ویبھو سوریاونشی پانچ رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ آیوش مہاترے نے پھر کچھ بڑے شاٹس مار کر ٹیم کا سکور 78 تک پہنچا دیا۔ وہ 25 گیندوں پر 38 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے، جس میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ ویہان ملہوترا 12 رنز بنا کر اور ویدانت ترویدی سات رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ اس کے بعد ہارون جارج نے وکٹ کیپر بلے باز ابھیگیان کنڈو کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا۔ دونوں نے مل کر 50 سے زائد رنز کی شراکت داری کی۔ کنڈو 22 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ دوسرے اینڈ سے جارج نے اپنی نصف سنچری مکمل کی، انہوں نے 88 گیندوں پر 85 رنز بنائے جس میں 12 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ کھلن پٹیل پھر چھ رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ کنشک چوہان نے 46 رنز بنائے جس میں دو چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ ہینیل پٹیل 12 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے اور دیپیش دیویندرن ایک رن بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے محمد صیام اور عبدالسبحان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ نکاب شفیق نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ احمد حسین اور علی رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande