
نئی دہلی، 10 دسمبر (ہ س)۔ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات کا نیا دور بدھ سے شروع ہوگا۔ محصولات کے مسائل پر بات چیت کے لیے ایک امریکی وفد آج دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے گا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نئے مقرر کردہ امریکی نائب تجارتی نمائندے سفیر رک سوئٹزر آج سے ہندوستان کے اپنے دو روزہ دورے کا آغاز کررہے ہیں۔ وفد اس دورے کے دوران حکومت ہند کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کرے گا۔
مجوزہ ہندوستان-امریکہ معاہدے کے لیے امریکی قیادت کے مذاکرات کار معاون امریکی تجارتی نمائندے برائے جنوبی اور وسطی ایشیا، برینڈن لنچ ہیں، جو بھارت کے چیف مذاکرات کار اور جوائنٹ سکریٹری برائے تجارت درپن جین کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
امریکی نائب تجارتی نمائندے (یو ایس ٹی آر) رک سوئٹزر کی قیادت میں ایک وفد 10 اور 11 تاریخ کو نئی دہلی میں تجارت سے متعلق تمام مسائل پر بات چیت کرے گا۔ معاہدے کا مقصد دو طرفہ تجارت کو موجودہ 191 بلین ڈالر سے 2030 تک 500 بلین ڈالر تک بڑھانا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ 25-2024 مالی سال میں مسلسل چوتھے سال ہندوستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد