
کمانڈو فیم اداکار ودیوت جموال اپنی فٹنس اورشاندار ایکشن اسٹائل کی وجہ سے نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں۔ اسی توانائی کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ڈینم اور لائف اسٹائل برانڈ اسپائیکر نے اپنی نوجوانوں پر مرکوز مہم '’دور اپنا ہے‘ کےتحت ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا، جہاں برانڈ ایمبیسیڈر ودیوت جموال کی موجودگی نے ماحول کو جاندار بنا دیا۔جیسے ہی وہ ا سٹیج پر پہنچے، ہجوم میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔ ان کا گرمجوشی سے بھرا برتاؤ اور مداحوں کے ساتھ ان کالگاو اس تقریب کی خاص بات تھی۔
تقریب کی خاص بات پاور گریپ چیلنج تھا، جس میں ودیوت نے آگے آکر نوجوانوں کو اپنی طاقت اور اعتماد کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دی۔ شائقین کے چیئر اپ اور دلچسپ ماحول نے مقابلے کو خاص بنا دیا۔
آن -گراونڈسرگرمیوں کے بعد، ودیوت نے اسپائیکر اسٹور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فینس سے ملاقات کی اور نئے کلیکشن کو قریب سے دیکھا۔اسٹور میں لوگوں کی متاثرکن موجودگی دیکھنے کو ملی اور نوجوان خریدارگلوبل ٹرینڈز اور ماڈرن ڈیزائن سے متاثر نظر آئے۔ سی ای او سنجے وکھاریا اور ودیوت جموال نے اس جوش و جذبے کو برانڈ اور نوجوانوں کے درمیان مضبوط تعلق کا ثبوت قرار دیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد