مودی-نتیش کی جوڑی ہی بہار کو ترقی یافتہ بنائے گی: امت شاہ
پٹنہ، 09 نومبر (ہ س)۔ مودی-نتیش کی جوڑی ہی بہار کو ترقی یافتہ بنائے گی۔ یہی جوڑی بہار کو ہندوستان کا نمبر ون ریاست بنا ئے گی۔ جب مرکز میں منموہن سنگھ، سونیا گاندھی اور لالو کی حکومت تھی، تب دہشت گرد اپنی مرضی سے ہماری زمین پر حملے کرتے تھے۔ اس
ساسارام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ۔


پٹنہ، 09 نومبر (ہ س)۔

مودی-نتیش کی جوڑی ہی بہار کو ترقی یافتہ بنائے گی۔ یہی جوڑی بہار کو ہندوستان کا نمبر ون ریاست بنا ئے گی۔ جب مرکز میں منموہن سنگھ، سونیا گاندھی اور لالو کی حکومت تھی، تب دہشت گرد اپنی مرضی سے ہماری زمین پر حملے کرتے تھے۔ اس کے برعکس، اب ہم دہشت گردوں کو ان کے گھر میں جا کر مار رہے ہیں۔ یہ بات مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہی۔ اتوار کو مرکزی وزیر داخلہ جے ڈی یو امیدوار کے حق میں تشہیر کے آخری دن ساسارام، نیو اسٹیڈیم میں انتخابی جلسوں سے خطاب کر رہے تھے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے زور دے کر کہا کہ مستقبل میں اگر پاکستان کے دہشت گرد دوبارہ حملے کی ہمت کریں گے تو ان کی گولیوں کا جواب مارٹر کے گولوں سے دیا جائے گا۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ مارٹر گولے کہاں بنائے جائیں گے؟ بہار میں، ساسارام میں، کیونکہ مودی یہاں ایک دفاعی راہداری بنانے جا رہے ہیں۔

امت شاہ نے کانگریس اور آر جے ڈی پر ایودھیا میں رام مندر کے تعمیر کو روکنے کی کوشش کرنے کے لیے بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں 550 سال پہلے مغل شہنشاہ بابر نے مبینہ طور پر ایک قدیم ہندو مندر کو منہدم کر دیا تھا، آج مودی کی اقتدار میں آنے پر اسی جگہ ایک آسمان چھوتا مندر بنایا گیا ہے۔ میں آپ کو جاری انتخابات کے نتائج پہلے ہی بتا سکتا ہوں۔ یہ ریاست میں میری 37ویں ریلی ہے اور میں کہہ سکتا ہوں کہ لالو جی اور ان کے ساتھیوں کا پہلے مرحلے میں ہی صفایا ہو جائے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ 14 نومبر کو بہار میں کانگریس-لالو پرساد کا سپڑا صاف ہو جائے گا اور بھاری اکثریت سے این ڈی اے کی حکومت بننے والی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے پوچھا کہ کیا آپ کو کٹّا لہرا نے والی حکومت چاہیے یا پاکستان پر گولیاں برسانے والی حکومت؟

انہوں نے کہا کہ اگر مہاگٹھ بندھن کی حکومت بنی تو وہ بہار میں گھس پیٹھی بورڈ بنائے گی۔ یہ دونوں بہار میں گھس پیٹھیوں کو داخل کرانا چاہتے ہیں۔ گھس پیٹھیوں کے ذریعے یہ لوگ بہار کے نوجوانوں کی روزگار اور غریب عوام کا اناج چھیننا چاہتے ہیں۔

امت شاہ نے راہل-تیجسوی کی یاترا پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کسانوں، نوجوانوں اور پسماندہ طبقات کے لیے نہیں بلکہ گھس پیٹھیوں کو بچانے کے لیے یہ یاترا نکالی تھی۔

امت شاہ نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ چاہے جتنی بھی یاترا نکال لیجیے، بہار اور ملک سے ایک ایک گھس پیٹھی کو حکومت باہر نکال کر رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پورے بہار میں این ڈی اے کی لہر چل رہی ہے۔ روہتاس کی ساتوں اسمبلی حلقوں سے این ڈی اے کے امیدواروں کو کامیاب بنانا ہے۔ انہوں نے ساسارام سے نیشنل لوک مورچہ کی امیدوار اسنیہ لتا کُشواہا اور چیناری سے لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے امیدوار مراری پرساد گوتم کو بھاری ووٹوں سے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

اس موقع پر پروگرام سے نیشنل لوک مورچہ کے قومی صدر اُپندر کُشواہا نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ اپنا ایک ایک ووٹ راشٹریہ لوک مورچہ کی امیدوار اسنیہ لتا کُشواہا اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے امیدوار مراری پرساد گوتم کو دے کر انہیں کامیاب بنائیں۔ پروگرام کی صدارت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع صدر سنتوش پٹیل نے کی اور نظامت نیشنل لوک مورچہ کے ضلع صدر کپل کُشواہا نے انجام دی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande