ہندوستان اور انگولا کی شراکت داری باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ خوشحالی کے وژن پر مبنی ہے: صدر دروپدی مرمو
لوانڈا (انگولا)، 9 نومبر (ہ س)۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ ہندوستان اور انگولا کے درمیان شراکت داری باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ خوشحالی کے وژن پر مبنی ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ ہندوستان-افریقہ فورم سمٹ کے وسیع فریم ورک کے

angola


لوانڈا (انگولا)، 9 نومبر (ہ س)۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ ہندوستان اور انگولا کے درمیان شراکت داری باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ خوشحالی کے وژن پر مبنی ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ ہندوستان-افریقہ فورم سمٹ کے وسیع فریم ورک کے تحت تعاون کو مزید گہرا کریں۔

صدارتی سیکرٹریٹ کے مطابق، صدر مرمو نے انگولا کے دارالحکومت لوانڈا میں صدر جواؤ مینوئل گونکالویس لورینسو کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ ملاقات کے دوران دو اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے جن میں ماہی گیری، آبی زراعت اور سمندری وسائل کے ساتھ ساتھ تجارتی معاملات میں تعاون شامل ہے۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی کی حفاظت، ٹیکنالوجی، زراعت، صحت، دفاع اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے باہمی روابط، تعلیم اور ہنر کی ترقی کے شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے پر بھی زور دیا۔

صدر مرمو نے کہا کہ انگولا ہندوستان کی توانائی کی سلامتی میں ایک اہم شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی کی تجارت مسلسل مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے انگولا کی ترقی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک اپنے شہریوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے قابل ستائش کام کر رہا ہے۔

دونوں رہنمائوں نے بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر مربوط انداز اپنانے پر اتفاق کیا۔ صدر مرمو نے انگولا کے انٹرنیشنل بگ کیٹ الائنس (آئی بی سی اے) اور گلوبل بائیو فیولز الائنس (جی بی اے) میں شمولیت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور اسے ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کی جانب ایک مضبوط قدم قرار دیا۔

انگولا کے صدر جواؤ مینوئل گونکالویس لورینسو نے بھی راشٹرپتی بھون، لوانڈا میں صدر دروپدی مرمو کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande