
بہار میں ایک بجے تک ووٹنگ کا اوسط 42.31 فیصدپٹنہ، 6 نومبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ریاست کے 18 اضلاع میں آج صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی۔ بہار میں کل 121 اسمبلی حلقوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے دوپہر ایک بجے تک ووٹنگ کا فیصد جاری کیا گیا ہے۔ دوپہر ایک بجے تک اوسطاً 42.31 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔اضلاع کے حساب سے ووٹنگ فیصد کی بات کریں تو مدھے پورہ میں 44.16 فیصد، سہرسہ میں 44.20 فیصد، دربھنگہ میں 39.35 فیصد، مظفر پور میں 45.41 فیصد، گوپال گنج میں 46.73 فیصد، سیوان میں 41.20 فیصد، سارن میں06. 43 فیصد، ویشالی میں 42.60 فیصد، سمستی پور میں 43.03 فیصد، بیگوسرائے میں46.02 فیصد، کھگڑیا میں 42.94 فیصد، مونگیر میں 41.47 فیصد، لکھی سرائے میں 46.37 فیصد، شیخ پورہ میں 41.23 فیصد، نالندہ میں 41.87 فیصد، پٹنہ میں 37.72 فیصد، بھوجپور میں 41.15 فیصد اور بکسر میں اب تک 41.40 فیصد ہوئی ہے۔ ووٹنگ شام 6 بجے تک جاری رہے گی ۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan