

سڑک چوڑی کرنے کے دوران عوام کی سہولت پر پوری توجہ دیں : وزیراعلیٰ
۔ چار مقامات پر رک کر وزیر اعلیٰ نے زیر تعمیر ٹو لین/فور لین سڑک کا جائزہ لیا
گورکھپور، 5 نومبر (ہ س)۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل رات جگیسر پاسی چوراہے سے ہڑہوا پھاٹک ہوتے ہوئے ایچ این سنگھ چوک تک بننے والی ٹو لین / فور لین سڑک کا چار مقامات پر معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ سڑک کو چوڑ کئے جانے کے کام کے دوران عوامی سہولت کا مکمل خیال رکھا جائے۔ سڑک کے کنارے اسٹریٹ لائٹس بے ترتیبی میں نہ ہوں، سڑک اور اس کے ارد گرد کے محلوں میں پانی کی جمع نہ ہونے پائے، یوٹیلٹی ڈکٹ کو ہم آہنگی میں بنایا جائے اور نالوں پر سلیب ڈال کر اسے فٹ پاتھ کی طرح بنایا جائے۔ انہوں نے تعمیراتی کام میں تیزی لانے اور کام کی ذمہ دار ادارہ لوک پبلک ورک ڈپارٹمنٹ اور میونسپل کارپوریشن کو آپس میں ہم آہنگ ہو کر کام کرنے کی ہدایت دی۔
شام کے تقریباً ساڑھے سات بجے وزیراعلیٰ کا قافلہ گورکھ ناتھ مندر سے نکلا۔ وزیر اعلیٰ یوگی سب سے پہلے جگیسر پاسی چوراہے پر رکے، جہاں انہوں نے تعمیراتی ادارہ کی جانب سے پیش کردہ لے آوٹ ماڈل کو دیکھا اور سڑک کی لمبائی اور چوڑائی کی معلومات حاصل کی۔ وزیراعلیٰ نے اس دوران سڑک کی تعمیر کے دائرہ میں آنے والے مکانوں اور دکانوں کے مالکان کو دیے گئے معاوضے کے بارے میں پوچھا۔ بتایا گیا کہ سب کو معاوضہ دیا جا چکا ہے۔ تعمیراتی ادارے کے حکام نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کو اپریل 2026 تک مکمل کیا جانا ہے، لیکن کوشش یہ ہے کہ اسے اس سے پہلے مکمل کر لیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ کام کی تکمیل معیار کے ساتھ ہو۔
جگیسر پاسی چوراہے کے بعد وزیراعلیٰ اس راستے پر ہڑہوا پولیس چوکی کے قریب رکے۔ یہاں انہوں نے ریلوے اوور برج کی تعمیر اور اس کے آغاز و اختتام کی جگہ کے بارے میں معلومات حاصل کی اور ہدایت دی کہ اوور برج کے لیے اگر کسی زمین کی رجسٹری باقی ہو تو اسے جلد مکمل کر لیا جائے۔ چونکہ اوور برج فور لین بن رہا ہے، اس لیے اس کے آغاز و اختتام پر چوڑائی بھی اسی مطابق ہونی چاہیے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہڑہوا پھاٹک کے ارد گرد کے علاقے میں پانی جمع نہیں ہونا چاہیے، اس پر بھی مکمل توجہ دی جانی چاہیے۔
معائنہ کے لیے وزیراعلیٰ کے قافلے کا تیسرا ٹھہراو ایلومینیم فیکٹری روڈ پر او م نگر میں آئی ڈی بی آئی ای ٹی ایم کے سامنے تھا۔ سی ایم یوگی نے یہاں بھی سڑک کے لے آوٹ پلان کا جائزہ لیا۔ یہاں انہوں نے تعمیراتی ادارے کو ہدایت دی کہ کام میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے پانی کی نکاسی کے لیے ہیڈ ٹو ٹیل مکمل انتظامات کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ نالے کے ڈک کو اچھی طرح سے کور کیا جائے۔
اپنے معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ کا چوتھا اور آخری پڑاو بشارت پور چرچ، پوکھرا کے قریب تھا۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعمیرات عامہ اور میونسپل کارپوریشن پر زور دیا کہ وہ عوامی سہولیات کو مربوط بنائیں۔ معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بچوں کو لاڈ پیار کیا اور انہیں چاکلیٹ بھی دیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن