
۔ اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین ابھیشیک دیو نے برآمد کنندگان اور شراکت داروں کو مبارکباد دی
نئی دہلی، 04 نومبر (ہ س)۔ ہندوستان کی غذائیت اور برآمدی مہم کے تحت چھتیس گڑھ کے رائے پور واقع ا سپنج انٹرپرائزز پرائیویٹ لمیٹڈ نے کوسٹا ریکا کو 12 ٹن فورٹیفائیڈ رائس کرنل (ایف آر کے ) کی پہلی کھیپ برآمد کی ہے۔
اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین ابھیشیک دیو نے ورچوئل فلیگ- آف کے ذریعے اس سنگ میل کو حاصل کرنے میں شامل برآمد کنندگان اور شراکت داروں کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان سے فورٹیفائیڈ چاول کی برآمد نہ صرف ملک کے زرعی برآمدی پورٹ فولیو کو مضبوط کرتی ہے بلکہ سائنس پر مبنی اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ فوڈ سلوشنز کے ذریعے غذائی قلت سے نمٹنے کے لیے ہمارے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
ابھیشیک دیو نے برآمد کنندگان کو یقین دلایا کہ اے پی ای ڈی اے کی جانب سے مضبوط اور ویلیو ایڈڈ فوڈ پروڈکٹس کے لیے مارکیٹوں کو پھیلانے میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہل وزیر اعظم نریندر مودی کے وژنری پروگرام ”کم غذائیت سے پاک ہندوستان“ کے مطابق ہے، جو پوشن ابھیان کے تحت لاگو کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) پورے ملک میں مضبوط چاول تقسیم کر رہا ہے۔ دیو نے کہا کہ فورٹیفائیڈ رائس کرنیل کی برآمدات ہندوستان کے گھریلو غذائیت کے مشن کو اس کی عالمی رسائی کے ساتھ مربوط کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
چھتیس گڑھ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (ٹی آر ای اے -سی جی) کے صدر مکیش جین نے ترسیل کی سہولت فراہم کرنے میں اے پی ای ڈی اے کے تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ایف آر کے کو نئی منزلوں پر برآمد کرنے کے منصوبے جاری ہیں۔ جین نے چھتیس گڑھ سے زرعی برآمدات کو بڑھانے میں اے پی ای ڈی اے کے مسلسل تعاون کے لیے بھی اپنی توقع ظاہر کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد