ایس بی آئی کا دوسری سہ ماہی کا منافع 10فیصد بڑھ کر 20,160 کروڑ روپے ہو گیا
نئی دہلی، 4 نومبر (ہ س)۔ ملک کے سب سے بڑے عوامی شعبے کے قرض دہندہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے رواں مالی سال 2025-26 کے لیے اپنی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ 30 ستمبر کو ختم ہونے والی جولائی-ستمبر سہ ماہی میں بینک کا منافع 10 ف
SBIs second quarter profit rises 10% to Rs 20,160 crore


نئی دہلی، 4 نومبر (ہ س)۔ ملک کے سب سے بڑے عوامی شعبے کے قرض دہندہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے رواں مالی سال 2025-26 کے لیے اپنی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ 30 ستمبر کو ختم ہونے والی جولائی-ستمبر سہ ماہی میں بینک کا منافع 10 فیصد بڑھ کر 20,160 کروڑ روپے ہو گیا۔ بینک نے گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں 18,331 کروڑ روپے کا منافع کمایا تھا۔

اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ رواں مالی سال 2025-26 کی دوسری سہ ماہی میں اس کی کل آمدنی سالانہ بنیاد پر 1,29,141 کروڑ روپے سے بڑھ کر 1,34,979 کروڑ روپے ہو گئی ۔ اس مدت کے دوران حاصل کردہ سود بڑھ کر 1,19,654 کروڑ روپے ہو گیا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں 1,13,871 کروڑ روپے تھا۔ اس کے ساتھ ہی، بینک کے اثاثوں کے معیار میں بہتری آئی ہے۔ بینک کے مجموعی نان پرفارمنگ اثاثہ جات (این پی اے) 30 ستمبر 2025 تک گراس ایڈوانس کا 1.73 فیصد رہ گئے، جو گزشتہ مالی سال میں 2.13 فیصد تھے۔ اسی طرح، بینک کے خالص این پی اے یا خراب قرضے بھی کم ہو کر 0.42 فیصد ایڈوانس پر آگئے، جو کہ ایک سال پہلے کی اسی مدت میں 0.53 فیصد تھے۔

ا یس بی آئی گروپ کا مجموعی خالص منافع رواں مالی سال 2025-26 کی دوسری سہ ماہی (جولائی-ستمبر) میں 7فیصد بڑھ کر 21,137 کروڑ روپے ہو گیا۔ گزشتہ مالی سال 2024-25 کی جولائی-ستمبر سہ ماہی میں یہ 19,743 کروڑ روپے تھا۔ اس کے علاوہ ، دوسری سہ ماہی میں اسٹیٹ بینک گروپ کی کل آمدنی بڑھ کر 1,75,898 کروڑ روپے ہو گئی، جو پچھلے مالی سال کی اسی سہ ماہی میں 1,63,802 کروڑ روپے تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande