
بہار کے داؤد پور اسٹیشن کے قریب اسپیشل ٹرین کے پہیے میںل گی آگ، کوئی جانی نقصان نہیںپٹنہ، 3 نومبر (ہ س)۔ بہار کے سارن ضلع میں پیر کے روز نئی دہلی سے دربھنگہ جا رہی کلون اسپیشل ٹرین کے پہیے میں اچانک آگ لگ گئی۔ داؤد پور ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آنے والے واقعے سے مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا حالانکہ مستعد عملے نے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا۔ تمام مسافر محفوظ ہیں، تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔واقعہ کے وقت ٹرین داؤد پور اسٹیشن کے قریب ڈاون ٹریک سے جارہی تھی۔ اسی درمیان بی ۔7 کوچ کے پہیے سے اچانک دھواں اٹھنے لگا۔ وہاں تعینات سی 62 گیٹ مین نے دھواں اور چنگاریاں دیکھ کر فوراً اسٹیشن ماسٹر فیروز خان کو اس کی معلومات دی۔ اسٹیشن ماسٹر نے فوراً کنٹرول روم کو اطلاع دی اور داؤد پور اسٹیشن پر ٹرین کو فوری طور روکنے کا حکم دیا۔ آگ بڑھنے سے پہلے ہی ریل اہلکارون نے آگ بجھانے والے آلات اور پانی کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔ریلوے کی طرف کہا کہ آگ کسی تکنیکی خرابی یا پہیے کے زیادہ گرم ہونے کی وجہ سے لگی ہے۔ اس واقعے کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے ٹریک کو جزوی طور پر بلاک کر دیا گیا، جس کی وجہ سے دیگر ٹرین خدمات میں معمولی تاخیر ہوئی۔ ریلوے انتظامیہ نے یہ بھی کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ بوگی کے پہیے میں بریک بائنڈنگ یا تکنیکی خرابی ہوسکتی ہے۔ حالانکہ اصل وجہ کی تصدیق کے لیے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔شمال مشرقی ریلوے حکام نے بتایا کہ واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے تمام اے سی کوچ کے تکنیکی پرزوں کا خصوصی معائنہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بروقت اطلاع اور عملے کی فوری کارروائی سے مسافروں کی جانیں بچ گئیں۔ داؤد پور اسٹیشن پر تعینات اہلکاروں کی مستعدی کو سراہا گیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan