بہار انتخابات اور ضمنی انتخابات 2025 کے موقع پر سو کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم ضبط کی گئی
نئی دہلی،03نومبر(ہ س)۔بھارت کے انتخابی کمیشن نے بہار کی قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2025 اور 8 اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ کمیشن نے ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ ضابطہ عمل (
بہار اسمبلی الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل مہم کے لیے رہنما اصول جاری کئے


نئی دہلی،03نومبر(ہ س)۔بھارت کے انتخابی کمیشن نے بہار کی قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2025 اور 8 اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ کمیشن نے ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ ضابطہ عمل ( ایم سی سی ) پر عمل درآمد کو سختی سے یقینی بنایا جائے۔ بہار میں 824 فلائنگ اسکواڈ تعینات کیے گئے ہیں تاکہ سی-ویجل ایپ پر موصول ہونے والی شکایات پر 100 منٹ کے اندر کارروائی کی جاسکے۔

3 نومبر ، 2025 ءتک، انتخابی ضابطے کی خلاف ورزیوں اور غیر قانونی طور پر فائدہ پہنچانے کے خلاف کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 108.19 کروڑ روپے سے زائد کی ضبطگیاں کی گئی ہیں، جن میں 9.62 کروڑ روپے نقد، 42.14 کروڑ روپے مالیت کی شراب (9.6 لاکھ لٹر)، 24.61 کروڑ روپے کی منشیات، 5.8 کروڑ روپے مالیت کی قیمتی دھاتیں اور 26 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے دیگر تحائف اور اشیاءشامل ہیں۔ یہ کارروائیاں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں متعدد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ تعاون سے کی گئی ہیں۔کمیشن نے تمام قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو ہدایت دی ہے کہ انتخابات کے دوران نقد رقم، منشیات، شراب اور غیر قانونی طور پر فائدہ پہنچانے کے لیے دیگر ساز و سامان لانے لے جانے پر سخت نگرانی اور کارروائی کی جائے۔کمیشن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عام شہریوں کو چیکنگ اور معائنہ کے دوران کسی قسم کی تکلیف یا ہراساں کئے جانے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔شہری یا سیاسی جماعتیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی رپورٹ کرنے کے لیے سی ویجل ایپ کا استعمال کر سکتی ہیں، جو ای سی آئی نیٹ سے منسلک ہے۔ شکایات کی نگرانی کا نظام قائم کیا گیا ہے، جس میں 1950 کا کال سینٹر نمبر شامل ہے۔ کوئی بھی شہری یا سیاسی جماعت کسی بھی وقت متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ( ڈی ای او ) یا ریٹرننگ آفیسر ( آر او ) کے پاس شکایت درج کرا سکتی ہے۔ یہ نظام چوبیسوں گھنٹے ساتوں دن کام کرتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande