سندھیا نے آسام میں 635 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا
گوہاٹی، 03 نومبر (ہ س)۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے پیر کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( آئی آئی ٹی) گوہاٹی میں شمال مشرقی سائنس اور ٹیکنالوجی (این ای ایس ٹی ) کلسٹر کا افتتاح کیا اور آسام میں 635 کروڑ روپے کے ترقی
Lucknow: Uncontrolled car hits tree, young man dies


گوہاٹی، 03 نومبر (ہ س)۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے پیر کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( آئی آئی ٹی) گوہاٹی میں شمال مشرقی سائنس اور ٹیکنالوجی (این ای ایس ٹی ) کلسٹر کا افتتاح کیا اور آسام میں 635 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

مرکزی مواصلات کی وزارت کے مطابق، سندھیا نے65نئی سیکنڈری اسکول عمارتوں کی تعمیر، چائے گاوں-اوکی اوم سڑک کی اپ گریڈیشن، سلونیجن-دھنسیری پار گھاٹ پر آر سی سی پل کی تعمیر اور کوکراجھار اور بکسا اضلاع میں صنعتی کمپلیکس کی ترقی جیسے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزارت کے مطابق، آئی آئی ٹی گوہاٹی میں 22.98 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کیا گیا این ای ایس ٹی کلسٹر شمال مشرق کے اختراعی ماحولیاتی نظام کا مرکز بن جائے گا۔ یہ کلسٹر چار بڑے شعبوں- مقامی اختراعات، سیمی کنڈکٹرز اور مصنوعی ذہانت، بانس پر مبنی ٹیکنالوجیز اور بائیو پلاسٹک پر کام کرے گا ۔

سندھیا نے بائیو ڈی گریڈ ایبل کھلونا بنانے میں تربیت یافتہ 30 دیہی خواتین کو اعزاز سے نوازا اور انہیں اپنے مائیکرو انٹرپرائزز کے قیام کے لیے مسلسل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے این ای ایس ٹی کلسٹر لوگو کی بھی نقاب کشائی کی، جسے ان دیہی خواتین نے ڈیزائن کیا تھا۔ وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں شمال مشرق اب زمین سے جڑے اور مستقبل کے لیے تیار خطہ میں تبدیل ہو گیا ہے۔

انہوں نے بوگی بیل پل، بھوپین ہزاریکا سیتو، سیلا ٹنل، اور جوگی گھوپا ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک جیسے پروجیکٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب آسام کے رابطے کو نئی بلندیوں تک لے جا رہے ہیں۔ اس تقریب میں آسام حکومت کے سینئر افسران، تعلیمی اداروں کے نمائندے اور سائنسی برادری کے ارکان موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande