
نئی دہلی، 3 نومبر (ہ س):۔
وزارت آیوش نے خصوصی مہم 5.0 کے تحت ملک گیر صفائی مہم چلائی، اسکریپ کی فروخت سے 735,000 روپے کی آمدنی ہوئی۔ اس مہم نے 1,365 مربع فٹ دفتر کی جگہ کو صاف کیا، 658 عوامی شکایات اور 59 اپیلیں حل کیں، اور 101 پرانی فائلوں کو ہٹایا۔
وزارت کے مطابق، 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک جاری رہنے والی اس مہم کا مقصد انتظامی کام کو ہموار کرنا، ریکارڈ کے انتظام کو بہتر بنانا اور سرکاری دفاتر میں پائیدار صفائی کو یقینی بنانا تھا۔ ارکان اسمبلی کی جانب سے موصول ہونے والی دو شکایات کو بھی دور کیا گیا۔ ملک بھر میں آیوش اداروں میں 68 صفائی مہم چلائی گئی جس میں افسران اور عملہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ آیوش کی وزارت نے بتایا کہ سینئر عہدیداروں نے آیوش بھون سمیت کئی اہم دفاتر میں حصہ لیا اور صفائی کی سرگرمیوں کی قیادت کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ