
نیشنل کوسٹ گارڈ نے جہاز میں پرتپاک اور خوشگوار استقبال کیا
نئی دہلی، 3 نومبر (ہ س):۔
ہندوستانی بحریہ کے مشرقی بیڑے کا ایک آف شور گشتی جہاز (او پی وی) 'ساوتری' جنوب مغربی بحر ہند کے علاقے میں طویل مدتی آپریشنل تعیناتی کے ایک حصے کے طور پر ماریشس کے پورٹ لوئس پہنچ گیا ہے۔ ماریشس کے نیشنل کوسٹ گارڈ نے جہاز کا پرتپاک اور خوشگوار استقبال کیا۔ یہ دورہ ہندوستان اور ماریشس کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون کی توثیق کرتا ہے، جو باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور مشترکہ سمندری مفادات پر مبنی شراکت داری ہے۔
ہندوستانی جنگی جہاز ساوتری موریشین نیشنل کوسٹ گارڈ (این سی جی) کے بحری جہازوں اور ہوائی جہازوں کے ساتھ مل کر اہم مشترکہ خصوصی اقتصادی زون (ای ای زیڈ) کی نگرانی کی سرگرمیاں انجام دے گا۔ مشترکہ نگرانی کا مقصد ماریشیا کے پانیوں میں سیکورٹی کو یقینی بنانا اور ہندوستانی بحریہ اور ماریشین این سی جی کے درمیان باہمی تعاون اور تال میل کو بڑھانا ہے۔ بندرگاہ کے قیام کے دوران، جہاز کا عملہ مختلف قسم کے پیشہ ورانہ تعاملات میں مشغول ہوگا۔
این سی جی کے اہلکاروں کو مشترکہ آپریشن کرنے کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کے بارے میں بھی تربیت دی جائے گی۔ دونوں بحری افواج کے اہلکار دوستانہ گیمز کے ایک راو¿نڈ کے لیے اکٹھے ہوں گے تاکہ دوستی کے مضبوط رشتے کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ جہاز سیاحوں کے لیے بھی کھلا رہے گا، جس سے مقامی کمیونٹی میں میری ٹائم سیکیورٹی کے بارے میں بیداری پیدا ہوگی اور تعلقات کو مضبوطی ملے گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ