لوک سبھا اسپیکر نے اندرا گاندھی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 19 نومبر (ہ س)۔ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے یوم پیدائش پر لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بدھ کو ایوان دستور کے سنٹرل ہال میں ان کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو،راجیہ سبھا میں اپوزی
لوک سبھا اسپیکر نے اندرا گاندھی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا


نئی دہلی، 19 نومبر (ہ س)۔ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے یوم پیدائش پر لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بدھ کو ایوان دستور کے سنٹرل ہال میں ان کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو،راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سمیت کئی ممبران پارلیمنٹ اور سابق ممبران پارلیمنٹ نے بھی اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی سی مودی نے بھی سابق وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ قابل ذکر ہے کہ ایوانِ دستور (پرانے پارلیمنٹ ہاو¿س) کے سینٹرل ہال میں اندرا گاندھی کی تصویر کی نقاب کشائی اس وقت کے صدر آر وینکٹارمن نے 19 نومبر 1987 کو کی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande