سی بی آئی نے حاجی پور ریلوے کے ڈپٹی چیف انجینئر سمیت چار افراد کو 98 لاکھ روپئے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا
نئی دہلی، 19 نومبر (ہ س): مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے مشرقی وسطی ریلوے حاجی پور کے ڈپٹی چیف انجینئر (کنسٹرکشن) آلوک کمار سمیت چار افراد کو 98 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ الزام ہے کہ ریلوے حکام ٹھیکیداروں کو غیر معیار
سی بی آئی نے حاجی پور ریلوے کے ڈپٹی چیف انجینئر سمیت چار دیگر ک 98 لاکھ روپئے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا


نئی دہلی، 19 نومبر (ہ س): مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے مشرقی وسطی ریلوے حاجی پور کے ڈپٹی چیف انجینئر (کنسٹرکشن) آلوک کمار سمیت چار افراد کو 98 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ الزام ہے کہ ریلوے حکام ٹھیکیداروں کو غیر معیاری تعمیراتی سامان استعمال کرنے کی اجازت دے کر سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں۔

سی بی آئی کے مطابق، ایجنسی نے 17 نومبر کو ایک جال بچھا دیا۔ پوری رقم ڈپٹی چیف انجینئر کے دفتر کے بالکل باہر ملی، جو آٹھ الگ الگ لفافوں، پیکٹوں اور مختلف کوڈ ناموں والے تھیلوں میں بند تھی۔ ایجنسی نے آفس سپرنٹنڈنٹ آلوک کمار داس کو ٹھیکیداروں سے رشوت لیتے ہوئے موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔ دیگر گرفتار ملزمان میں گووند بھلر عرف امان بھلر، کنٹریکٹر کمپنی میسرز جے پی ڈبلیو انفراٹیک کے پروجیکٹ مینیجر اور ملازم سورج پرساد ہیں۔ ڈپٹی چیف انجینئر آلوک کمار کو بھی پھندے کے فوراً بعد حراست میں لے لیا گیا۔ چاروں ملزمین کو بدھ کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جج نے انہیں پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ اس کے بعد سی بی آئی نے کل 11 مقامات پر چھاپے مارے جن میں بہار میں پانچ، جھارکھنڈ میں ایک، چھتیس گڑھ میں تین اور مغربی بنگال میں دو مقامات شامل ہیں۔ تلاش اب بھی جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande