
سرینگر 19 نومبر (ہ س): ۔سیکورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے تاپر کریری علاقے میں معمول کے محاصرے اور تلاشی آپریشن کے دوران ایک زندہ چینی گرینیڈ برآمد کیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ یہ آپریشن سپیشل آپریشنز گروپ کریری اور سشتر سیما بال کی دوسری بٹالین نے تاپر کریری میں زرعی بیج فارم میں مشترکہ طور پر شروع کیا تھا۔ تلاشی کے دوران فارم کے ملحقہ باغ سے ایک زندہ چینی دستی بم برآمد ہوا۔ افسر نے مزید کہا کہ دھماکہ خیز مواد کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir