
۔ ہندوستانی فضائیہ کا سکھوئی -30 ایم کے آئی طیارہ فرانس کے آسمانوں میں ’مصنوعی جنگ‘ کا حصہ ہوگا
نئی دہلی، 17 نومبر (ہ س)۔ ہندوستانی اور فرانسیسی فضائیہ کے درمیان دو طرفہ فضائی مشق ’گروڑ‘ کی شروعات ہو گئی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کے سکھوئی -30 اور فرانسیسی فضائی اور خلائی فورس کے رافیل طیاروں نے دو طرفہ فضائی مشق کے تحت مربوط مشنوں کا آغاز کرتے ہوئے پرواز بھری ۔فرانس میں 27 نومبر تک چلنے والی یہ مشق دونوں فضائی افواج کے درمیان فرانس باہمی تعاون اوردفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرے گی۔
گروڑ مشق میں شرکت کے لئے ہندوستانی فضائیہ کا ایک دستہ فرانس گیا ہے، جو13 نومبر کو مونٹ-ڈی-مارسان ایئر بیس پر اترا۔ مشق میں ہندوستانی فضائیہ کے سکھوئی-30ایم کے آئی طیاروں اور فرانسیسی فضائیہ کے رافیل لڑاکا طیارے ایک مصنوعی جنگی ماحول میں حصہ لیں گے، جس میں فضائی افواج کے ہنرمندانہ اور پیشہ ورانہ مہارت ،دونوں کا مظاہرہ ہوگا۔ یہ مشق باہمی تعاون کو مزید فروغ دے گی، بہترین طریقوں کے تبادلے کو فروغ دے گی اور دونوں فضائی افواج کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط کرے گی۔
دو سالہ فضائی مشق 'گروڑ' کا پچھلا ایڈیشن پاکستان کے ساتھ مغربی سرحد پر راجستھان کے جودھ پور میں منعقد ہوا تھا، جس میں ہندوستان اور فرانس کی فضائیہ کے سربراہان نے مختلف لڑاکا طیارے اڑائے تھے۔ ایئر فورس اسٹیشن جودھپور سے اس وقت کے ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے لڑاکا جیٹ رافیل اڑایا اور فرانسیسی فضائی اور خلائی فورس (ایف اے ایس ایف) کے اس وقت کے سربراہ جنرل اسٹیفن مل نے سکھوئی 30 ایم کے آئی لڑاکا جیٹ اڑایا اور مشترکہ تربیتی مشن کے حصے کے طور پر مشق میں حصہ لیا۔
ہندوستانی فضائیہ اور فرانسیسی فضائی اور خلائی فورس (ایف اے ایس ایف) کے درمیان دو طرفہ فضائی مشق’گروڑ‘ 16 نومبر کو شروع ہوئی تھی اور یہ 27 نومبر تک جاری رہے گی۔ اس مشق میں فرانسیسی فضائیہ اپنے چار رافیل لڑاکا طیارے، ایک اے -330 ملٹی رول ٹینکر ٹرانسپورٹ طیارہ اور20 2 اہلکاروں کے دستے کے ساتھ حصہ لے رہی ہے۔ یہ دو طرفہ مشق کا آٹھواں ایڈیشن ہے۔ پہلا، تیسرا اور پانچواں ایڈیشن بالترتیب 2003، 2006 اور 2014 میں گوالیار، کالائی کنڈا اور جودھ پور میں ہندوستانی فضائیہ کے اسٹیشنوں پر منعقد ہواتھا۔ دوسرا، چوتھا اور چھٹا ایڈیشن 2005، 2010 اور 2019 میں فرانس میں منعقد ہواتھا۔ یہ مشق فضائی دفاع اور زمینی حملے کی کارروائیوں میں فرانسیسی اور ہندوستانی عملے کے باہمی تعاون کو بڑھانے کے مقصد سے منعقد کی گئی ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد