آئی یو ایم ایل نے کیرالہ میں ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا۔
نئی دہلی، 17 نومبر (ہ س) سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں کیرالہ میں الیکشن کمیشن کی طرف سے شروع کردہ ووٹر لسٹوں کے خصوصی جامع نظر ثانی (ایس آئی آر) کو چیلنج کیا گیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے، انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو
ایس آئی آر


نئی دہلی، 17 نومبر (ہ س) سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں کیرالہ میں الیکشن کمیشن کی طرف سے شروع کردہ ووٹر لسٹوں کے خصوصی جامع نظر ثانی (ایس آئی آر) کو چیلنج کیا گیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے، انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں آئی یو ایم ایل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ووٹر لسٹ کی اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کو فوری طور پر روک دے، کیونکہ بلدیاتی انتخابات کے دوران ووٹر لسٹ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیرالہ ریاستی الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں 9 اور 11 دسمبر کو کرائے جانے ہیں، ایسی صورت حال میں انتخابی عمل کے دوران خصوصی نظر ثانی کرنا پہلے سے قائم کردہ اصولوں اور انتخابی عمل کے خلاف ہے اور اس سے منصفانہ انتخابات میں خلل پڑ سکتا ہے۔

آئی یو ایم ایل نے عرضی میں کہا ہے کہ کیرالہ میں ووٹر لسٹ کا مسودہ، اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے بعد 4 دسمبر کو شائع ہونا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے عمل کے لیے ایک ماہ کی مدت ناکافی ہے۔ درخواست میں کیرالہ میں بوتھ لیول آفیسر (بی ایل او) انیش جارج کی موت کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ بی ایل او انیش کی موت کام کے زیادہ بوجھ کی وجہ سے ہوئی، مبینہ طور پر ایس آئی آر کی وجہ سے انیش نے دباؤ میں آکر خودکشی کرلی۔

تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں بھی ڈی ایم کے، سی پی ایم اور ترنمول کانگریس نے اسپیشل انٹینسیو ریویو (ایس آئی آر) کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande