دہلی دھماکہ: ملزم عامر کو 10 دن کی این آئی اے حراست میں بھیجا گیا
نئی دہلی، 17 نومبر (ہ س)۔ پٹیالہ ہاوس کورٹ نے دہلی بم دھماکے کے معاملے میں گرفتار ملزم عامر رشید علی کو 10 دن کے لیے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی تحویل میں دے دیا ہے۔ این آئی اے نے آج عامر رشید علی کو پٹیالہ ہاو¿س کورٹ میں پیش کیا۔ اسے ای
Delhi blasts: Accused Aamir sent to 10-day NIA custody


نئی دہلی، 17 نومبر (ہ س)۔ پٹیالہ ہاوس کورٹ نے دہلی بم دھماکے کے معاملے میں گرفتار ملزم عامر رشید علی کو 10 دن کے لیے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی تحویل میں دے دیا ہے۔ این آئی اے نے آج عامر رشید علی کو پٹیالہ ہاو¿س کورٹ میں پیش کیا۔ اسے این آئی اے نے 16 نومبر کو گرفتار کیا تھا۔اس معاملے میں این آئی اے کی یہ پہلی گرفتاری ہے۔

کورٹ روم میں ملزمان اور سیکورٹی اہلکاروں کے علاوہ کسی کو جانے کی اجازت نہیں تھی۔ عامر رشید علی پر مرکزی ملزم عمر کو گاڑی دلوانے میں مدد کرنے کا الزام ہے۔

دہلی کے لال قلعہ کے قریب 10 نومبر کو ایک کار بم دھماکہ ہواتھا۔ یہ کار عامر رشید علی کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔ اس دھماکے میں 13 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے تھے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande