
حیدرآباد ، 17 نومبر (ہ س)۔
سعودی عرب کے مدینہ شہر میں دردناک بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے اٹھارہ افراد بھی شامل ہیں۔ تلنگانہ حکومت نے 50 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپےدیئے جائیں گے۔ حکومت وزیر اظہر الدین کے ساتھ ہر خاندان کے دو افراد کو سعودی عرب بھیج رہی ہے تاکہ وہ وہاں آخری رسومات ادا کر سکیں۔
ریاستی کابینہ نے پیر کو مدینہ حادثہ کے حوالے سے میٹنگ کی۔ اجلاس میں مدینہ روڈ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ کابینہ نے ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا۔ متاثرہ خاندانوں کو 5 لاکھ روپے۔ کابینہ نے سفارش کی کہ ایک سرکاری وفد بشمول وزیر اظہر الدین، ایک ایم آئی ایم ایم ایل اے، اور اقلیتی محاذ کے ایک عہدیدار کو فوری طور پر سعودی عرب بھیجا جائے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ وہاں مذہبی روایات کے مطابق لاشوں کی تدفین کی جائے گی۔ حکومت متاثرہ خاندانوں کے دو افراد کے سعودی عرب جانے کے انتظامات کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے شہر مدینہ کے قریب پیش آئے دل دہلا دینے والے سڑک حادثے میں حیدرآباد کے 45 عمرہ زائرین کی موت ہو گئی، جس سے شہر میں غم اورسوگ کی فضا چھا گئی ہے۔ یہ المناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مکہ سے مدینہ جارہی بس کو ایک ڈیزل ٹینکر نے ٹکر مار دی، جس کے بعد بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ بس میں موجود 46 افراد میں سے صرف ایک ہی شخص زندہ بچ سکا۔واحد زندہ بچنے والے 24 سالہ محمد عبدالشعیب کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ حادثے کے وقت وہ ڈرائیور کے برابروالی سیٹ پربیٹھے ہوئے تھے، اسی وجہ سے وہ کسی طرح جلتی ہوئی بس سے باہرنکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ شعیب کوزخمی حالت میں مقامی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے، تاہم ان کی مکمل طبی حالت کے بارے میں ابھی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں شعیب کے تمام گھر والے بھی ہلاک ہو گئے، جس نے اس سانحے کو مزید دردناک بنا دیاہے۔ معتمرین وزائرین مدینہ میں حیدرآباد کی خواتین بھی شامل ہیں۔ بہت سے متاثرین کا تعلق شہر حیدرآباد کےملے پلی، بازار گھاٹ اورٹپہ چبوترا سے ہے۔ یہ گروپ مکہ مکرمہ میں عمرہ کو کامیابی سے مکمل کر چکا تھا اور جب یہ واقعہ پیش آیا تو وہ مدینہ منورہ جانے کے لیے اپنے سفر پرتھے۔ سعودی عرب کے اس سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے اٹھارہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ یہ خاندان حیدرآباد کے ودیا نگر کے رہنے والے نذیرالدین کا ہے۔ ناصرالدین ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم تھے اوراپنے اہل خانہ کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لئے گئے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ناصرالدین کے رشتہ داراوردوست ان کے گھر پہنچ گئے۔ خاندان کے 18 افراد کی ہلاکت سے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔تلنگانہ حج کمیٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں مرنے والوں میں17مرد،18 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔ یہ سب حیدرآباد کے رہنے والے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چار ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے رواں ماہ کی 9 تاریخ کو عمرہ کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ مکہ کی زیارت کے بعد مدینہ کی طرف روانہ ہوئے۔ ان کی بس مدینہ سے 25 کلومیٹر دور ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ مزید یہ کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائرین کی فہرست جاری کردی گئی۔عمرہ زائرین کے نام اورعلاقوں کی فہرست درج ذیل ہے۔ رحمت بی (جی ایچ ایم سی کالونی)،مریم فاطمہ (مشیرآباد)،سارہ بیگم (کالاپتر)،شہناز بیگم (آصف نگر)،شوکت بیگم (آصف نگر)،محمد مولانا (جھرہ)،سارہ محمود العمودی (آصف نگر)،شاہجہاں بیگم (آصف نگر)،صلاح الدین شیخ (رام نگر)،مستان محمد (فلک نما)،ذکیہ بیگم (فلک نما)،محمد علی (جھرہ)،رحیم النساء (بال نگر)،غوثیہ بیگم (آصف نگر)،اختربیگم (نیانلہ کنٹہ)،نصیرالدین شیخ (نیا نلہ کنٹہ)،عبدالقدیر محمد (آصف نگر)،عبدالشعیب محمد (آصف نگر)،حمیرا نازنین (آصف نگر)،صبیحہ سلطانہ (لنگرہاؤس)،شیرہٹی عبدالغنی احمد(ہبلی دیہی)،رضوانہ بیگم (مشیرآباد)،عرفان احمد (لنگر ہاؤس)،پروین بیگم (راجندرنگر)،سہیل محمد (وٹے پلی)،شیخ زین الدین (ودیا نگر)،فرانہ سلطانہ (نیا نلہ کنٹہ)،ردا تزئین (ودیا نگر)،فرحین بیگم (آصف نگر)،تسمیہ طاہرین (ودیا نگر)،محمد منظور (آصف نگر)،محمد شازین احمد (مشیرآباد)،اذان احمد (آصف نگر)،حمدان احمد (لنگرہاؤس)،حذیفہ جعفرسید (حمایت ساگر)،ذہین بیگم (آصف نگر)،شبانہ بیگم (حمایت ساگر)،انیس فاطمہ (ملک پیٹ)،آمنہ بیگم (ملک پیٹ)،سلیم خان (شالی بنڈہ)،محمد شعیب الرحمان (شیخ پیٹ)،رئیس بیگم (گولکنڈہ)،اُمیزہ فاطمہ (مشیرآباد)،ثناء سلطانہ (مشیرآباد)،عزیرالدین شیخ (مشیرآباد)،مہرش فاطمہ (مشیرآباد)۔جدہ میں کنٹرول روم قائم جدہ میں ہندوستان کے قونصلیٹ جنرل نے مدینہ کے قریب بس حادثے کے پیش نظرایک کنٹرول روم قائم کیا ہے جس میں ہندوستانی عمرہ زائرین بشمول حیدرآباد کے لوگ شامل ہیں۔ مدینہ، سعودی عرب کے قریب ایک المناک بس حادثے کے پیش نظر، جس میں ہندوستانی عمرہ زائرین شامل تھے، قونصلیٹ جنرل آف انڈیا، جدہ میں 24×7 کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ ہیلپ لائن کی رابطہ کی تفصیلات درج ذیل ہیں: 8002440003 (ٹول فری) 01226140963 012261406915120125120140003 (واٹس ایپ)،۔دریں ا ثنا تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے اس سانحے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی روح فرسا خبر ہر ایک کے دل کو جھنجھوڑ دیتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ انہوں نے فوری طور پر مرکزی وزارتِ خارجہ اور سفارتی حکام سے بات کرکے تفصیلات حاصل کیں۔ ریاست کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت پوری طرح ان غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔اس سے قبل وزیراعظم نریندرمودی نے بھی حادثے پر گہری افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق