
بالی ووڈ کے سب سے مشہور اور پسندیدہ جوڑے میں سے ایک، راج کمار راو اور پترلیکھا، اپنی زندگی کے سب سے خاص لمحے کاجشن منا رہے ہیں۔ 15 نومبر کو،جہاں ان کی شادی کی چوتھی سالگرہ تھی، اسی دن ان کے گھر میں ایک ننہی پری نے جنم لیا۔ اس خوشخبری نے نہ صرف جوڑے کے اہل خانہ کو خوشیوں سے بھر دیا بلکہ سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے محبتوں اور نیک تمناؤں کا سیلاب امڈ پڑا ہے ۔ پترلیکھا نے بیٹی کو جنم دیا ہے اور اس جوڑے نے خود اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے یہ خوش خبری شیئر کی۔
سالگرہ پر ملا سب سے بڑا تحفہ
راج کمار اور پترلیکھا نے صبح -صبح اپنے مداحوں کو یہ بتاتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ ان کی چوتھی سالگرہ سب سے خاص بن گئی کیونکہ اسی دن انہیں بیٹی کا آشیرواد ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھگوان نے انہیں اس خاص موقع پر ان کی زندگی کا سب سے بڑا تحفہ دیا ہے۔ جوڑے نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹر بھی شیئر کیا جس میں لکھا ہے کہ ہم ساتویں آسمان پر ہیں، بھگوان نے ہمیں ایک بیٹی سے نواز کر سب سے بڑا تحفہ دیا ہے۔“ غور طلب ہے کہ اس سال جولائی میں راج کمار راو¿ نے سوشل میڈیا پر اپنی بیوی کی پریگنینسی کی خبر کی تصدیق کی تھی اور لکھا تھا سی بے بی آنے والا ہے۔
راجکمار راو¿اور پترلیکھا کی شادی 15 نومبر 2021 کو ہوئی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پترلیکھا نے پہلی بار راجکمار کو فلم لو سیکس اور دھوکہ میں دیکھا تھا، جب کہ راج کمار نے انہیں ایک اشتہار میں دیکھا تھا۔ جہاں راج کمار پہلی نظر میں پترلیکھا پر فدا ہو گئے تھے ، وہیں پترلیکھا کی ابتدا میں رائے کچھ الگ تھی اور راجکمار انہیں زیادہ پسند نہیں آئے تھے ۔ تاہم، 2014 کی فلم سٹی لائٹس میں ایک ساتھ کام کرتے ہوئے، ان کے درمیان قربتیں بڑھیں اور ان کی خوبصورت لو اسٹوری کا آغاز ہوا۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد