اقوام متحدہ:غزہ اور سوڈان سمیت 16 ممالک میں بھوک اور قحط سے خوفناک ہلاکتوں اورتباہی کاخطرہ
جنیوا ،13نومبر (ہ س )۔ اقوام متحدہ کے خوراک فراہمی سے متعلقہ دو اداروں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ اور سوڈان کے لاکھوں عوام سمیت دنیا بھر میں کم از کم 16 ملکوں میں بھوک اور قحط سے بدترین انسانی ہلاکتوں کا خطرہ ہے۔ یو این کی ان ایجنسیوں کی طرف سے یہ ا
اقوام متحدہ:غزہ اور سوڈان سمیت 16 ممالک میں بھوک اور قحط سے خوفناک ہلاکتوں اورتباہی کاخطرہ


جنیوا ،13نومبر (ہ س )۔

اقوام متحدہ کے خوراک فراہمی سے متعلقہ دو اداروں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ اور سوڈان کے لاکھوں عوام سمیت دنیا بھر میں کم از کم 16 ملکوں میں بھوک اور قحط سے بدترین انسانی ہلاکتوں کا خطرہ ہے۔

یو این کی ان ایجنسیوں کی طرف سے یہ انتباہ گزشتہ روز بدھ کو سامنے آیا ۔ ان دونوں ایجنسیوں کے مطابق فنڈنگ میں کمی ہو چکی ہے اور اس وجہ سے ان سب جگہوں تک خوراک کی ترسیل میں فنڈنگ کی کمی بھی مسئلہ بن رہی ہے۔ یو این کے ادارے تنظیم برائے خوراک اور زراعت کے ساتھ عالمی خوراک پروگرام نے یہ انتباہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی ان دونوں ایجنسیوں نے اپنی اس فہرست میں ہیٹی، مالی، غزہ، سوڈان اور یمن، کو سب سے زیادہ خطرے کی زد میں قرار دیا ہے۔

علاوہ ازیں افغانستان، کانگو، میانمار نائیجیریا، صومالیہ، شام برکینا فاسو، چاڈ، کینیا اور روہنگیا کے پناہ گزینوں کو سخت مشکلات میں بتایا ہے۔ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنڈی مکین نے اس صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہم بالکل دہانے پر کھڑے ہیں اور ہمیں بھوک سے ہونے والی تباہی پے کھڑے لوگوں کو بھوک سے بچانا ہے۔ جس کے نشانے پر کئی ملک ہیں۔ اگر اس کو نہ روکا گیا تو مزید بدامنی، عدم استحکام اور نقل مکانی کے واقعات سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہ انسانی بنیادوں پر کی جانے والی فنڈنگ بہت زیادہ کم ہوگئی ہے اور 29 بلین ڈالر کے مقابلے میں صرف 10.5 ارب ڈالر ملے ہیں۔ ان فنڈز میں کٹوتی کرنے کی وجہ سے پناہ گزینوں کی معاونت، نقل مکانی کرنے والوں کی مدد، ان کے بچوں کے لیے تعلیم کی سہولتیں حتیٰ کہ خوراک کے پروگرام سب متاثر ہوئے ہیں۔

خوراک اور زراعت سے متعلقہ عالمی تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ ذراعت کو بچانے کے لیے کی جانے والی کوششیں خطرے میں ہیں۔ جو کہ خوراک کی پیداوار میں استحکام پیدا کرنے اور بحرانوں سے بچنے کے لیے اچھی علامات نہیں ہیں۔اسی طرح لائیو سٹاک کے لیے بھی صحت کی سہولتیں فنڈز کی کمی کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔ جس سے خوراک کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande