ایشین تیر اندازی چیمپیئن شپ: ہندوستان کی کمپاؤنڈ خواتین اور مکسڈ ٹیموں نے سونے کے تمغے جیتے
نئی دہلی، 13 نومبر (ہ س)۔ ہندوستان نے ڈھاکہ میں جاری ایشین تیراندازی چمپئن شپ میں کمپاؤنڈ زمرے میں اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے خواتین کی ٹیم اور مکسڈ ٹیم ایونٹس میں گولڈ میڈل جیتے جبکہ مردوں کی ٹیم کو چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔ خو
تیر


نئی دہلی، 13 نومبر (ہ س)۔ ہندوستان نے ڈھاکہ میں جاری ایشین تیراندازی چمپئن شپ میں کمپاؤنڈ زمرے میں اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے خواتین کی ٹیم اور مکسڈ ٹیم ایونٹس میں گولڈ میڈل جیتے جبکہ مردوں کی ٹیم کو چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔ خواتین کی کمپاؤنڈ ٹیم کے فائنل میں، دیپشیکھا، پرتھیکا پردیپ اور جیوتھی سریکھا وینم کی ہندوستانی تکڑی نے ایک قریبی مقابلے میں جنوبی کوریا کو 234-236 سے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتا۔ مردوں کے کمپاؤنڈ ٹیم ایونٹ میں، ابھیشیک ورما، ساحل جادھو اور پرتمیش پھوگے کی ہندوستانی ٹیم کو قازقستان سے 230-229 سے ​​شکست کا سامنا کرنا پڑا اور چاندی کے تمغے پر اکتفا کیا۔ پورا میچ سنسنی خیز رہا لیکن قازق کھلاڑیوں نے اہم لمحات میں برتری حاصل کی۔

مکسڈ ٹیم کے فائنل میں ابھیشیک ورما اور دیپ شیکھا کی ہندوستانی جوڑی نے بنگلہ دیش کی ہیمو بوچار اور بونا اختر کو 151-153 سے ہرا کر طلائی تمغہ جیتا۔ ڈھاکہ میں جاری مقابلے میں ہندوستان کی کارکردگی ایشیائی سطح پر تیر اندازی میں اس کی مضبوط پوزیشن کو مزید مستحکم کرتی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande