
لکھنو ، 10 نومبر (ہ س) ۔دہلی کے لال قلعہ کے قریب پیر کی شام دیر گئے ایک کار میں دھماکے کے بعد اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پولیس کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت پولیس کپتانوں کو سخت چیکنگ مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یوپی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل راجیو کرشنا نے کہا کہ دہلی واقعہ کے بعد اتر پردیش کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ پولس اور مقامی تحقیقاتی ایجنسیوں کو تمام حساس اور انتہائی حساس اضلاع بشمول اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنو¿، ایودھیا ، متھرا ، گورکھپور ، وارانسی اور کانپور میں چوکس رہنے کو کہا گیا ہے۔پی آر وی گاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بازاروں ، شاپنگ مالز ، ریلوے سٹیشنوں ، بس سٹینڈوں ، پرہجوم علاقوں اور عوامی مقامات پر گشت کریں۔ سرویلنس اور سائبر سیلز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر تمام سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ دہلی میں واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش کے ماتحتوں کو حفاظتی انتظامات سخت رکھنے کی ہدایات دی ہیں۔
دوسری جانب اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے دہلی میں ہوئے دھماکہ کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے مرنے والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ زخمیوں کے جلد صحت یابی کیلئے پراتھنا کی۔وزیراعلیٰ نے اس واقع کے مدنظر ریاست کے پولس ڈائرکٹر جنرل دیپم سیٹھ کو پولس کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی۔اور ریاستی کے سرحدی علاقوں پر خصوصی نظر رکھنے کو کہا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan