نئی دہلی، 9 اکتوبر (ہ س)۔
غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری، مضبوط عالمی اشارے، اور دھات اور فارماسیوٹیکل سیکٹر کے اسٹاک میں آج اضافہ ہوا۔ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے گھریلو اسٹاک مارکیٹ آج اضافے کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہی۔ آج کی ٹریڈنگ بھی مضبوط نوٹ پر شروع ہوئی۔
مارکیٹ کھلنے کے بعد، خریداروں اور بیچنے والوں کے درمیان کھینچا تانی شروع ہوئی جس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس سرخ رنگ میں پہنچ گئے۔ تاہم، پہلے گھنٹے کا کاروبار ختم ہونے کے بعد بازار میں خریداروں نے لیوالی کا زور بنا دیا جس کے سبب سنسیکس اور نفٹی دونوں دونوں انڈیکس کی چال میں تیزی آنے لگی۔اس خریداری کی وجہ سے سینسیکس دن کے کاروبار کے دوران اپنی کم ترین سطح سے 580 پوائنٹس بڑھ گیا۔ اسی طرح، نفٹی نے بھی اپنی کم ترین سطح سے تقریباً 175 پوائنٹس چھلانگ لگا دی۔ دن کے کاروبار کے بعد، سینسیکس 0.49 فیصد اور نفٹی 0.54 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔
میٹل اور فارماسیوٹیکل اسٹاک کے علاوہ، تیل اور گیس، رئیلٹی،پی ایس یو بینکس، اور آئی ٹی سیکٹر کے اسٹاک میں دن بھر مسلسل خریدار ی دیکھنے میں آئی۔ اسی طرح آٹوموبائل، کیپٹل گڈز، کنزیومر ڈیوریبل، ایف ایم سی جی، پبلک سیکٹر انٹرپرائزز اور ٹیک انڈیکس بھی اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔ وسیع تر مارکیٹ میں بھی خریداری جاری رہی، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ انڈیکس 0.75 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح، اسمال کیپ انڈیکس نے دن کا اختتام 0.18 فیصد اضافے کے ساتھ کیا۔
آج اسٹاک مارکیٹ کی مضبوط کارکردگی کی وجہ سے، اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی دولت میں تقریباً 2.5 لاکھ کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔ آج کی ٹریڈنگ کے بعد بی ایس ای میں درج کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن بڑھ کر 460.38 لاکھ کروڑ (عارضی) ہو گئی۔ گزشتہ کاروباری دن، بدھ کو، ان کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 457.94 لاکھ کروڑ تھی۔ نتیجتاً، سرمایہ کاروں نے آج کی ٹریڈنگ سے تقریباً 2.44 لاکھ کروڑ کا منافع حاصل کیا۔
آج دن بھر کے کاروبار میں بی ایس ای میں 4,350شیئرز کی ایکٹیو ٹریڈنگ ہوئی ۔ ان میں 2,111شیئرز اضافے کے ساتھ بند ہوئے، جبکہ 2,068 شیئرز میں گراوٹ کا رخ رہا اور 178 شیئرز بغیر کسی اتار چڑھاو¿ کے بند ہوئے۔
این ایس ای میں آج 2,810شیئرز میں ایکٹیو ٹڑیڈنگ ہوئی ۔ ان میں سے 1,418شیئر منافع کما کررہے نشان میں اور 1,392 شیئر نقصان اٹھا کر لال نشان میں بند ہوئے۔ اسی طرح سنسیکس میں شامل 30شیئرز میں سے 24شیئر اضافے کے ساتھ اور 6شیئر گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے ۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50شیئرز میں سے 41شیئر ہرے نشان میں اور نو شیئر لال نشان میں بند ہوئے ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ