جے ڈی اے نے نگروٹہ میں زمین پر غیر قانونی قبضہ ہٹایا
جموں, 9 اکتوبر (ہ س)۔ جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جے ڈی اے) نے اپنی انسداد تجاوزات مہم کو جاری رکھتے ہوئے نگروٹہ کے علاقے کورے جاگیر میں خسرہ نمبر 504 پر کارروائی عمل میں لائی۔ اس دوران تین غیر قانونی ڈھانچے اور دو بنیادیں مسمار کی گئیں، جس کے نتیجے میں
JDA


جموں, 9 اکتوبر (ہ س)۔ جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جے ڈی اے) نے اپنی انسداد تجاوزات مہم کو جاری رکھتے ہوئے نگروٹہ کے علاقے کورے جاگیر میں خسرہ نمبر 504 پر کارروائی عمل میں لائی۔ اس دوران تین غیر قانونی ڈھانچے اور دو بنیادیں مسمار کی گئیں، جس کے نتیجے میں تقریباً 50 کنال قیمتی اراضی واگزار کرائی گئی۔

اتھارٹی نے واگزار شدہ زمین پر ایک بورڈ نصب کیا ہے جس پر جے ڈی اے کی ملکیت واضح طور پر درج ہے تاکہ مستقبل میں دوبارہ تجاوزات سے بچا جا سکے۔

یہ کارروائی جے ڈی اے کے وائس چیئرمین روپیش کمار کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی، جو جموں خطے میں اتھارٹی کی زمینوں پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کی وسیع مہم کا حصہ ہے۔

جے ڈی اے نے شہر بھر میں زیر تعمیر غیر مجاز ڈھانچوں کے خلاف بھی اپنی کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ زمین و تعمیراتی قوانین کی سختی سے عمل آوری یقینی بنائی جائے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande