دہلی، 9 اکتوبر (ہ س)۔
ہندوستانی اسکیٹ شوٹر اپنی مہم انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹ فیڈریشن (آئی ایس ایس ایف) ورلڈ شاٹ گن چیمپئن شپ 2025 میں شروع کریں گے، جو 10 اکتوبر سے یونان کے ایتھنز میں ملاکاسا شوٹنگ رینج میں شروع ہوگی۔ مقابلہ مردوں اور خواتین کے اسکیٹ مقابلوں کے لیے دو کوالیفکیشن راو¿نڈز سے شروع ہوگا۔ ہندوستانی مردوں کی ٹیم کی قیادت اولمپیئن معراج احمد خان اور حالیہ ایشین چیمپئن اننت جیت سنگھ ناروکا کریں گے، تیسرے رکن کے طور پر بھوتیغ سنگھ گل ہیں۔
خواتین کے زمرے میں، اولمپیئن اور سابق جونیئر ورلڈ چمپئن شپ کی چاندی کا تمغہ جیتنے والی رائزہ ڈھلوں ٹیم کی قیادت ۔ان کے ساتھ گنمیت سیکھون اور پریناز دھالیوال میدان میں اتریں گی ۔
۔ اننت جیت ناروکا، جنہوں نے شیم کنٹ میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اب 121 ٹاپ شوٹرز کی مضبوط لائن اپ کا حصہ ہوں گے۔ اس فہرست میں چار مرتبہ کے اولمپک اور تین بار کے عالمی چیمپئن امریکہ کے ونسنٹ ہینکوک بھی شامل ہیں، جنہیں اسکیٹ شوٹنگ کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ہندوستان کے سب سے کامیاب بین الاقوامی اسکیٹ شوٹر معراج احمد خان بھی اپنے تجربے پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنا تیسرا انفرادی آئی ایس ایس ایفتمغہ جیتنا چاہتے ہیں۔
پیرس 2024 گولڈ میڈلسٹ ہینکوک نے بھی اس سال کے شروع میں لونیٹو میں گولڈ جیتا تھا۔ ان کے ساتھ پیرس اولمپک سلور میڈلسٹ کونور پرنس، 2023 ورلڈ چیمپیئن شپ سلور میڈلسٹ ایتو کالیوئن (فن لینڈ) اور کانسی کا تمغہ جیتنے والی عظمی (مصر) شامل ہوں گی۔
مردوں کے زمرے میں مقابلے اور جوش میں اضافہ کرنے کے لیے کئی عالمی درجہ کے شوٹر بھی موجود ہوں گے، جن میں عالمی نمبر 1 کرسچن ایلیٹ (امریکہ) بھی شامل ہے، جس نے بیونس آئرس میں سونے اور لیما میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اس کے ساتھ عالمی نمبر 3 ہیکٹر اینڈریس فلورس باراہونا (چلی)، عالمی نمبر 4 جیکب ٹوماچیک (چیکیہ) اور عالمی نمبر 6 ڈینیل کورزاک (چیکیہ)، لونیٹو کے کانسی کا تمغہ جیتنے والے شامل ہوں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ