لکھنؤ، 7 اکتوبر (ہ س)۔ اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے ٹھاکر گنج علاقے میں منگل کی صبح ایک تیز رفتار ٹریکٹر نے موٹر سائیکل سوار بھائی اور بہن کو کچل دیا۔ دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس نے ٹریکٹر قبضے میں لے کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
ٹھاکر گنج پولیس کے مطابق منگل کی صبح نیو حیدر گنج چور گھاٹی کے قریب ایک تیز رفتار ٹریکٹر نے ایک بائک کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار بھائی اور بہن شدید زخمی ہو گئے۔ ڈرائیور کچھ فاصلے پر ٹریکٹر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
راہگیروں کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو کے جی ایم یو ٹراما سینٹر پہنچایا، لیکن ڈاکٹروں نے دونوں بھائی بہن کو مردہ قرار دیا۔ مرنے والوں کی شناخت ستیش کے بیٹے اتل کمار (21) اور بائک پر پیچھے بیٹھی اس کی بہن شویتا (23) کے طور پر کی گئی ہے۔
مقامی پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس نے ٹریکٹر کو بھی قبضے میں لے کر فرار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد