بانڈی پورہ، 07 اکتوبر (ہ س)۔ شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کی وادی گریز کا منگل کو تازہ برف باری کے بعد وادی کے باقی حصوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ باندی پورہ-گریز سڑک کے ساتھ ساتھ رازدان ٹاپ پر تقریباً 4 سے 5 انچ تازہ برفباری ہوئی ہے، جس کی وجہ سے اہم سڑک کا رابطہ بند ہو گیا ہے۔ برف باری کے باعث متعدد گاڑیاں راستے میں پھنس گئیں۔ تاہم، علاقے میں تعینات بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) یونٹ کی بروقت مدد نے پھنسے ہوئے مسافروں اور گاڑیوں کو محفوظ طریقے سے نکالنے کو یقینی بنایا۔ دریں اثنا، خطے کے ایک اور دور افتادہ علاقے وادی تلیل میں بھی تازہ برف باری ہوئی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir