وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے 2025-26 کے لیے کیپکس سی ڈی ایف کے اخراجات کا جائزہ لیا
سرینگر، 07 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج کیپکس اور سی ڈی ایف کے 2025-26 کے اخراجات کا ایک جامع جائزہ لینے کی مناسبت سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعلی کے دفترکے مطابق بتایا گیا ہے کہ میٹنگ میں کیپکس اور سی ڈی ایف کے تحت محکمہ اور ضلع وار پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کام کو تیز کرنے اور فنڈز کے بروقت استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے محکموں کو ہدایت کی کہ وہ بی ای ایم ایس پر کام کی 100 فیصد اپ لوڈنگ کو یقینی بنائیں اور خاص طور پر کشمیر ڈویژن میں محدود کام کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹینڈرنگ کے عمل کو تیز کریں۔ انہوں نے سی ڈی ایف کے کاموں کو تیزی سے ٹریک کرنے اور زمینی سطح پر واضح نتائج کو یقینی بنانے کے لیے ایم ایل ایز کے ساتھ قریبی تال میل پر بھی زور دیا۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir