اداکار ورون دھون اور جھانویکپور کی رومانوی کامیڈی فلم ’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘ نے باکس آفس پر اپنی مضبوط گرفت برقرار رکھی ہے۔ فلم کو شائقین کی جانب سے مثبت ردعمل مل رہا ہے۔ ششانک کھیتان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی اور آہستہ آہستہ سینما گھروں میں اپنی رفتار پکڑ رہی ہے۔
ویک اینڈپر آمدنی میں اضافہ
پہلے دن زبردست اوپننگ کے بعد دوسرے دن فلم کی کمائی میں ہلکی سی گراوٹ دیکھنے میں آئی، لیکن جیسے جیسے ویک اینڈ قریب آیا، فلم نے پھر سے اپنی رفتار پکڑ لی۔ باکس آفس ٹریکر سیکنلک کے مطابق، 'سنی سنسکاری کی تلسی کماری' نے اپنی ریلیز کے چوتھے دن 7.75 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ فلم نے پہلے دن 9.25 کروڑ روپے، دوسرے دن 5.5 کروڑ روپے اور تیسرے دن 7.5 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ اس طرح ورون اور جھانوی کی فلم کی کل کمائی چار دنوں میں 30 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دھرما پروڈکشن کے بینر تلے تیار ہونے والی ورون دھون اور جھانوی کپور کی فلم ”سنی سنسکاری کی تلسی کماری“ کا بجٹ تقریباً 80 کروڑ روپے بتایا جاتا ہے۔ تاہم اس کی ریلیز کے بعد سے چار دنوں میں، فلم نے اب تک 30 کروڑ روپے ہی کمائے ہیں۔ اگر فلم کو ہٹ کے زمرے میں آنا ہے ، تو اسے آنے والے دنوں میں اپنی کمائی کی رفتار کو برقرار رکھنا ہوگا۔ اس رومانوی کامیڈی فلم میں ورون اور جھانوی کے ساتھ ساتھ سانیا ملہوترا، روہت صراف اور منیش پال بھی اہم کرداروں میں ہیں۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد