نئی دہلی، 6 اکتوبر (ہ س)۔ آج ایک غیر متوقع واقعہ میں چیف جسٹس بی آر گوائی پر مبینہ طور پرجوتے پھینکنے کی کوشش کی گئی۔ چیف جسٹس کے کمرہ عدالت میں جس شخص نے قابل اعتراض چیز پھینکا وہ 71 سالہ راکیش کشور نامی وکیل ہے۔ وہ بھگوان وشنو کے بارے میں چیف جسٹس گوائی کے ریمارکس سے ناراض تھا۔جب اس نے چیف جسٹس پر مبینہ طور پرجوتے پھینکنے کی کوشش کی تو کمرہ عدالت میں موجود دہلی پولیس کے ایک کانسٹیبل نے اسے پکڑ لیا۔ جیسے ہی پولیس اسے کمرہ عدالت سے لے گئی، اس نے بلند آواز میں اعلان کیا،’ہندوستان سناتن دھرم کی توہین برداشت نہیں کرے گا۔‘اس دوران جسٹس گاوائی پورے واقعے کے دوران پرسکون رہے اور عدالتی کارروائی معمول کے مطابق جاری رہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیزیں’مجھ پر اثر نہیں کرتیں۔‘
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan