آسٹریلیا کو شکست دینا بڑی کامیابی ہے: بھونیشور کمار
گوتم بدھ نگر، 31 اکتوبر (ہ س)۔ ملک کی بیٹیوں نے سات بار کی فاتح اور اب تک ناقابل شکست آسٹریلوی خواتین کرکٹ ٹیم کا غرور توڑ کر تیسری بار ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ آج اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راو¿نڈر
آسٹریلیا کو شکست دینا بڑی کامیابی ہے: بھونیشور کمار


گوتم بدھ نگر، 31 اکتوبر (ہ س)۔ ملک کی بیٹیوں نے سات بار کی فاتح اور اب تک ناقابل شکست آسٹریلوی خواتین کرکٹ ٹیم کا غرور توڑ کر تیسری بار ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ آج اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راو¿نڈر بھونیشور کمار نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی فتح ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کئی بار خواتین کا ورلڈ کپ جیت چکی ہے۔ انہیں شکست دینا ایک مشکل کام تھا۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کو ہرانا چاہے وہ مردوں کی ٹیم ہو یا خواتین کی، ایک چیلنج ہے۔ انہوں نے ہندوستانی خواتین ٹیم کو مبارکباد دی۔ وہ آج یہاں نوئیڈا پولیس کی طرف سے منعقد ’رن فار یونٹی‘ ریس میں حصہ لینے آئے تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande