کرسچن کلارک کو پہلی بار نیوزی لینڈ کی ون ڈے ٹیم میں موقع ملا، زخمی ہینری ٹیم سے باہر
کرسچن کلارک کو پہلی بار نیوزی لینڈ کی ون ڈے ٹیم میں موقع ملا، زخمی ہینری ٹیم سے باہر ویلنگٹن، 31 اکتوبر (ہ س)۔ انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ناردرن ڈسٹرکٹس کے آل راونڈر کرسچن کلارک کو پہلی بار و
ناردرن ڈسٹرکٹس کے آل راونڈر کرسچن کلارک گیند بازی کرتے ہوئے


کرسچن کلارک کو پہلی بار نیوزی لینڈ کی ون ڈے ٹیم میں موقع ملا، زخمی ہینری ٹیم سے باہر

ویلنگٹن، 31 اکتوبر (ہ س)۔ انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ناردرن ڈسٹرکٹس کے آل راونڈر کرسچن کلارک کو پہلی بار ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ زخمی میٹ ہینری کی جگہ لیں گے، جو بائیں پنڈلی میں کھنچاو کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

میٹ ہینری کو ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے کے دوران چوٹ لگی تھی۔ اب وہ جمعہ (31 اکتوبر) کو کرائسٹ چرچ واپس جائیں گے۔

24 سالہ کلارک نے حال ہی میں گھریلو کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔ انہوں نے فورڈ ٹرافی میں ناردرن ڈسٹرکٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنی پہلی لسٹ اے سنچری اسکور کی اور گیند بازی میں 3 وکٹیں لے کر 57 رن دیے، جس کی بدولت ان کی ٹیم نے سنٹرل اسٹاگز کو شکست دی۔

کلارک 2020 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ ٹیم کا حصہ رہے تھے، جہاں انہوں نے اپنے آل راونڈ کھیل سے سب کو متاثر کیا تھا۔ سال 2022 سے وہ ناردرن ڈسٹرکٹس کی جانب سے تمام فارمیٹس میں کھیل رہے ہیں اور اس سال کے آغاز میں نیوزی لینڈ اے ٹیم کے ساتھ بنگلہ دیش کے دورے پر بھی گئے تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande